17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی ریفنڈس کی صورت حال

Urdu News

نئی دہلی، سی بی آئی سی  اور ریاستی حکام نے  91149 کروڑ کے جی ایس ٹی  ریفنڈس کا انتظام  کر لیا ہے ، جب کہ  اب تک کُل ملاکر 97202 کروڑ کے دعوے موصول ہوئے تھے ۔  اس طرح 93.77 فی صد  جی ایس ٹی  کی واپسی  کی شرح  حاصل کر لی گئی ہے ۔  جی ایس ٹی کے باقی ماندہ ریفنڈس کے دعوے  ، جن کی مالیت  6053 کروڑ ہے ،  جلد ہی  نمٹا دیئے جائیں گے تاکہ  دعوے پیش کرنے والے مجاز افراد کو  ریلیف  مل سکے ۔ دعووں کے ریفنڈس کا   پوری تیزی  اور بغیر کسی  ٹال مٹول کے  اہتمام  کیا جا رہا ہے ۔

          آئی جی ایس ٹی  ریفنڈس کا  ، جہاں تک تعلق ہے ، تقریباً 95 فی صد ( 48455 کروڑ  )  ، جو آئی جی ایس ٹی  ریفنڈس کے کُل دعووں   (50928 کروڑ ) 28 نومبر ، 2018 ء کو جی ایس ٹی این سے   کسٹمز کو  بھیجے جا چکے ہیں ۔ باقی دعوے ، جن کی مالیت  2473 کروڑ  روپئے ہے ،  مختلف وجوہات سے روک دیئے گئے ہیں اور ان وجوہات سے برآمد کاروں کو مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ وہ    اصلاحی کاررائی  کر سکیں ۔

          آر ایف ڈی  – 01 اے ( آئی ٹی سی ریفنڈ اور دیگر ریفنڈس  ) کے دعوے  ، جو متعلقہ ٹیکس دفتروں میں  ریفنڈ کے  کُل  46274 کروڑ روپئے کے  دعوے موصول ہوئے تھے ، اُن میں  3 دسمبر ، 2018 ء کو اِن کا التواء مرکز کے پاس 902 کروڑ روپئے اور ریاستوں کے پاس  2678 کروڑ روپئے ہے ،  37406 کروڑ روپئے کے ریفنڈس کے سلسلے میں عبوری  / قطعی  آڈر جاری کر دیا گیا ہے ۔ 5288 کروڑ روپئے  کے دعووں کے سلسلے میں متعلقہ جی ایس ٹی حکام نے   ، اِن میں کمیوں کے سلسلے میں میمو جاری کر دیئے ہیں  اور دعویداروں سے  جواب ملنے کے بعد  اِس سلسلے کی مزید کارروائی کی جائے گی ۔

          اس سلسلے میں مسلسل کوشش  کی جارہی ہے کہ  واپسی کے تمام  زیرِ التواء دعووں کو   کلیئر کر دیا جائے  ، جہاں کہیں  فراہم کی گئی  متعلقہ اطلاع صحیح پائی گئی ہے ۔  برآمد کار برادری  سے تعاون  کی  درخواست کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے  کہ کمی کے سلسلے میں  ، جو میمو جاری کئے گئے ہیں ، وہ اُن کا جواب دیں گے  اور مرکز نیز ریاستی جی ایس ٹی  اور کسٹمز حکام کی طرف سے  کی گئی غلطیوں سے آگاہ کریں گے  ۔ اس کے علاوہ ، وہ جی ایس ٹی آر ایک اور جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن  فائل کرنے کے سلسلے میں نیز  شپنگ بل  پیش کرنے کے سلسلے میں   پوری توجہ سے کام لیں گے  ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More