16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی متعارف کرائے جانے کے بعد ضروری دواؤں کی قیمتوں پر بہت معمولی اثر پڑا ہے

Urdu News

 نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں، جہاز رانی اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان  کو مطلع کیا کہ حکومت نے دواؤں کی تیاری پر اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے اثرات کا جائزہ لیا ہے اور اس بات کا پتہ لگا ہے کہ غیر شیڈیول  والی دواؤں کی قیمتوں پر، جو  ادویات کے شعبے کا تقریباً 80 فیصد ہوتی ہیں، تقریباً کوئی اثر نہیں ہوگا۔

شیڈیول والی دواؤں کے بارے میں تقریباً چار فیصد دواؤں کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ ان دواؤں میں ٹیکہ کاری کے پروگرام، کینسر کی روک تھام، ہیضے کی صورت میں پانی کی کمی دور کرنے والے  نمکیات اور مانع حمل ادویات شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ باقی زیادہ تر دواؤں کی قیمتوں میں، جو ادویہ سازی کے سیکٹر کا تقریباً 16 فیصد ہیں، 2.30 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

جناب منڈاویا نے مزید کہا کہ حکومت نے دواؤں کی (قیمتوں کے کنٹرول) آرڈر 2013 (ڈی پی سی او2013) کے نظرثانی شدہ شیڈیول ایک میں شامل 851 دواؤں کی زیادہ سے زیادہ قیمت بھی متعین کردی ہے۔ اس کی تفصیلات این پی پی اے کی ویب سائٹ :  www.nppaindia.nic.in پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ضروری ادویات کی قومی فہرست 2015 کے تحت قیمتوں میں کمی کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

زیادہ سے زیادہ قیمتوں میں سلیب کے حساب سے کمی کا فیصد دواؤں کی تعداد
0<= 5% 234
5<=10% 134
10<=15% 98
15<=20% 98
20<=25% 93
25<=30% 65
30<=35% 46
35<=40% 24
Above 40% 59
این ایل ای ایم 2015 میں کل ادویات 851

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More