17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی نظام کو درست کرنے کے لئے دوسری قومی جی ایس ٹی کانفرنس کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی: وزارت خزانہ میں مالیہ کے  ڈاکٹراجے بھوشن پانڈے کی سربراہی میں آج یہاں اسٹیٹ

ٹیکس کے کمشنروں اور سینٹرل ٹیکس کے چیف کمشنروں کی دوسری قومی جی ایس ٹی کانفرنس منعقد ہوئی ۔

            کثیرمقصدی کانفرنس میں سامان اورخدمات ٹیکس  نظام کو درست کرنے  اورمالیہ کےنقصان کو روکنے کے لئے ایک ہنگامی اجلاس پرتوجہ دی گئی ۔ یہ آل انڈیاکانفرنس کا دوسراایڈیشن تھا جہاں دونوں ٹیکس انتظامیہ ایک ساتھ کھڑے نظرآئے تاکہ اپنی اپنی معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرسکیں اورتال میل بناسکیں ۔ اور  ٹیکس انتظامیہ میں یکسانیت لانے کے ارادے سے بہترین طورطریقے تیارکئے جاسکیں ۔

کانفرنس کے دوران جی ایس ٹی سی ، سی بی ڈی ٹی ، سی بی آئی سی ، ایف آئی یو ، ڈی اوآر، ڈی جی جی آئی اورریاستی ٹیکس انتظْامیہ جیسی مختلف ایجنسیوں میں بین محکمہ جاتی ڈاٹامشتہرکرنے اور اسے پھیلانے کے لئے ایک طریقہ کاراورمشینری پرتبادلہ خیال ہواتاکہ مالیہ جمع کرنے کے عمل کو بڑھانے اور مالیہ جمع کرنے سے بچنے کے عمل کو روکنے میں صلاحیت حاصل کی جاسکے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002UCFD.jpg

کانفرنس میں مختلف نمائندگیاں دی گئی خاص کر سی بی آئی سی کے کمشنر ( تفتیش ) نے جعلی /دھوکہ دہی والے آئی ٹی سی ؛ڈی جی ، ڈی آرآئی ، کا ایک جائزہ پیش کیا۔دن بھرچلنے والے مذاکرات اوربحث ومباحثے کے بعد ضروری کارروائی کے لئے  بہت سے  اقدامات کئے گئے ۔

ممبئی اورودودرکے سینٹرل ٹیکس زونل دفترنے بھی بہترین طورطریقوں سے متعلق نمائندگیاں دیں ۔ بعد میں گجرات اورآندھراپردیش میں بھی بہترین طورطریقے پیش کئے ۔ سینٹرل ٹیکس زونوں کے سبھی چیف کمشنر وں ، ریاستی ٹیکسوں کے اسٹیٹ کمشنروں ، سی بی آئی سی کے ڈائرکٹرجنرل ، سی بی آئی سی کے ممبر ، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین کے ساتھ سینیئرافسروں کی ٹیم ایف آئی یوانڈیا کے ڈائرکٹرنے سینئرافسروں کی اپنی ٹیم کے ساتھ اورسی بی آئی سی کے سینئرافسروں کے علاوہ مالیہ کے محکمے ای وی پی جی ایس ٹی این کی زیرقیادت جی ایس ٹی این کی تکنیکی ٹیم اور جی ایس ٹی کونسل سکریٹریٹ کے افسروں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More