Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد شاندار مواقع ہیں: کلراج مشرا

जीएसटी से शानदार मौके बनेंगे: कलराज मिश्र
Urdu News

نئی دہلی،  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے فکی کے اشتراک سے آج یہاں جی ایس ٹی اور ڈیجیٹل ایم ایس ایم ای پر ایک  قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب کلراج مشرا نے کہا کہ ان کی وزارت ملک بھر میں ایم ایس ایم ای کی ترقی اور متعدد اسکیموں اور پروگراموں کے موثر نفاذ کے لئے خصوسی توجہ دے رہی ہے۔ وزارت نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قرض سے متعلق کاروباریوں اور تاجروں کے مسائل کو تیزی سے حل کریں۔

انہوں نے موجودہ حاضرین کو مطلع کیا کہ جی ایس ٹی کے نافذ ہونے کے بعد ٹیکس سے فرار ہونے والے افراد ٹیکس کے دائرے میں آئیں گے اور ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔ مزید برآں اس سے باقاعدہ معیشت کی راہ ہموار ہوگی اور ترقی و روزگار کے لئے بڑے مواقع پیدا ہوں گے، لہذا ایم ایس ایم ای، جی ایس ٹی کو چیلنج کے بجائے ایک موقع کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔

جناب کلراج مشرا نے مزید جانکاری دی کہ ان کی وزارت نے جی ایس ٹی کو مقبل عام بنانے کے لئے متعدد کوششیں کی ہیں۔ ڈیولپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای) کے دفتر کے تحت ہیڈ کوارٹر آفس، تمام ایم ایس ایم ای۔ ڈی آئی اور ٹول روم میں جی ایس ٹی سیل کا قیام عمل میں آیا ہے۔ این ایس آئی سی نے ٹول فری نمبر 1800111955 کے ساتھ ایک سہولتی سیل قائم کیا ہے۔ اب تک 12000 سے زائد کاروباریوں کو ایم ایس ایم ای فیلڈ آفیسروں اور تربیتی اداروں کے ذریعہ جی ایس ٹی کی ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ خود  وہ  شمال مشرق میں گوہاٹی اور اگرتلہ میں جی ایس ٹی سے متعلق معلومات دے چکے ہیں ۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جی ایس ٹی سے متعلق سوالات کا جواب دینے، نوٹیفکیشن شائع کرنے کے لئے نیز معلومات مہیا کرانے کے لئے سوشل میڈیا، فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ کا استعمال کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More