16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایچ ٹی سی-انڈیا کے تحت لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کی تعمیر کے لئے قبل از نیلامی میٹنگ کا پرجوش خیر مقدم

Urdu News

نئی دہلی، جی ایچ ٹی سی-انڈیا کے تحت لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کی تعمیر کے لئے ایک قبل از نیلامی میٹنگ کا

انعقاد 29 جولائی 2019 کو نئی دہلی کے نرمان بھون میں کیاگیا، جس میں ایم او ایچ یو اے، سی پی ڈبلیوڈی، بی ایم ٹی پی سی، ایچ پی ایل، این بی سی سی اور متعلقہ ریاستی حکومتوں نے شرکت کی ، تاکہ وہ ایل بولی لگانے والوں کے سوالات کا جواب دے سکیں۔ اس پری-بڈ میٹنگ میں 40 سے زیادہ ایجنسیوں کے 125 شرکاء یا حصے داروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران اہل بولی لگانے والوں(بڈرس) کے تمام سوالوں کا جواب دیا گیا، ہر ایک سوال کا جواب ایک کوریجنڈم کے ذریعے فراہم کیاگیا اور ای پروکیورمنٹ پورٹل پر دستیاب کرایا جائے گا۔

وضاحتیں فراہم کی گئیں کہ ریکویسٹ آف پروپوزل(آر ایف پی) کا مقصد ایسی ایجنسیوں کی شناخت ؍نشاندہی کرتا ہے جو چھ مقامات پر چھ الگ الگ جدید اور متبادل ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے کم از کم وقت اور کم از کم لاگت ہاؤسز کی پہلے سے طے شدہ تعداد کی فراہمی کرسکیں۔ قبل از بولی میٹنگ کے دوران واضح کیاگیا کہ متعلقہ ریاستی حکومتیں تمام ضروری منظوریوں کے لئے مطلوبہ تعاون میں توسیع کرسکتی ہیں۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ایم ایچ یو اے کے سیکریٹری جناب درگاشنکر مشرا نے کہا کہ جی ایچ ٹی سی-انڈیا کے گردو نواح جوش و خروش نظر آتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بولی سی قبل میٹنگ کے اس اقدام سے تما م اسٹیک ہولڈرس پر اعتماد اور خوش نظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ایل ایچ پی نے ہاؤسنگ کنسٹرکشن سیکٹر میں ایک جامع انداز میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے ایک ایکوسسٹم کی تعمیر کا ارادہ کیا ہے۔ سیکریٹری نے کہا کہ بولی سے قبل میٹنگ میں ظاہر ہوئے رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایل ایچ پی کی صداقت کو تسلیم کرنے کی سمت ایک حوصلہ افزا علامت ہے۔

شریک ایجنسیاں آر ایف پی ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے www.eprocure.gov.in.  لاگ ان کرسکتی ہیں اور آر ایف پی سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے جی ایچ ٹی سی-انڈیا کی ویب سائٹ https://ghtc-india.gov.in/ .  پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ بولی ؍نیلامی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اگست 2019ء ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم نے گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج-انڈیا (جی ایچ ٹی سی-انڈیا) کے تحت تعمیراتی ٹیکنالوجی انڈیا(سی ٹی آئی) 20149ء ایکسپو-کم-کانفرنس کے افتتاحی پروگرام کے دوران 20-2019ء کو تعمیراتی ٹیکنالوجی سال کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جی ایچ ٹی سی- انڈیا کا آغاز، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (ٓزادانہ چارج) جناب ہردیپ ایس پوری نے عالمی پیمانے پرمنظور شدہ اور سراہی کئی متبادل اور تصدیق شدہ تعمیراتی ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیز رفتار سے سستے مکانات کی تعمیر کے مقصد سے کیا تھا۔ اس کے بعد، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پروپوزل کی درخواست (آر ایف پی) پبلشڈ کیا، جس کا مقصد چھ مقامات پر لائٹ ہاؤس پروجیکٹس کی تعمیر کرنا ہے۔

ہر مقام کے لئے آر ایف پی ، 5 جولائی کوwww.eprocure.gov.in.  کی ویب سائٹ پر پبلش کی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More