نئی دہلی، گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر قومی مشن 5 ستمبر 2018 کو شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد بڑی مرکزی وزارتوں ، ریاستی حکومتوں اور ان کی ایجنسیوں کے ذریعے جی ای ایم کو اپنانے اور اسے استعمال کرنے میں تیزی لانا ہے۔ قومی مشن کا مقصد سرکاری خریداری میں شمولیت ، شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینا اور نقد رقم سے پاک رابطے سے پاک اور کاغذ کے استعمال سے پاک لین دین کو فروغ دینا ہے۔ اس سے مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور سرکاری خریداری میں حکومت کے اخراجات میں بچت ہوسکے گی۔
6 ہفتوں کی خصوصی مہم کے دوران، جو 6 ستمبر سے 15 اکتوبر 2018 تک جاری رہے گی، اس مشن کو وزرائے اعلیٰ کے ذریعے ریاستی صدر دفاتر میں شروع کیا جائے گا اور اہم شعبوں اور اہم پروگراموں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جی ای ایم کے استعمال کے لئے تربیت کے ساتھ ساتھ آئی ای سی مہم خریداروں اور فروخت کاروں کے لئے شروع کی جائے گی۔ خریداروں کا رجسٹریشن اور سرکاری ایجنسیوں کا رجسٹریشن اور فروخت کرنے والوں کا رجسٹریشن کی مہم کے ساتھ ایم ایس ایم ای پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
26 اگست 2018 کو جی ای ایم کے دو سال پورے ہوگئے ہیں اور اس میں 10800 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے جبکہ 6.96 لاکھ کی تعداد میں لین دین ہوا ہے۔ جی ای ایم پلیٹ فارم پر 1.35 لاکھ فروخت کار 4.43 لاکھ مصنوعات کی پیش کررہے ہیں جس میں 26500 تنظیمیں خریدار کی حیثیت سے شامل ہیں۔ ایک طرف تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جی ای ایم کے ذریعے خریداری کررہے ہیں، دوسری طرف 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پہلے ہی جی ای ایم کے ذریعے خریداری کو لازمی بنانے کے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔
جی ای ایم پلیٹ فارم تمام مرکزی حکومت کے محکموں ، ریاستی حکومتوں ، سرکاری سیکٹر کے یونٹوں اور متعلقہ اداروں کے لئے عام طور پر استعمال ہونے والی اشیاء اور خدمات کی خریداری کے لئے آن لائن حل پیش کرتا ہے۔