نئی دہلی: جاپان کی فضائی سیلف ڈیفنس فورس (جے اے ایس ڈی ایف ) بھارتی فضائیہ کے ساتھ 3دسمبر تا7دسمبر ،2018 ایئرفورس اسٹیشن آگرہ میں باہمی فضائی شینیومیتری ۔ 2018مشترکہ فضائی مشق کی غرض سے بھارت آئی ہوئی ہے ۔ اس مشق کا عنوان نقل وحمل کے طیاروں کے ذریعہ مشترکہ موبلٹی /انسانی امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت رسانی کی فراہمی ہے ۔ جے اے ایس ڈی ایف سی 2طیارہ فضائی عملے کے افسران /مشاہدین اس ہوائی مشق میں شامل ہیں، ان کا تعلق دونوں ملکوں کی فضائیہ سے ہے ۔ بھارتی فضائیہ کے این ۔32اورسی ۔17طیارہ فضائی عملے کے افسران /مشاہدین کے ساتھ اس فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس مشق کا اصل مقصد آئی اے ایف اور جے اے ایس ڈی ایف کے عملے کے ارکان کے ساتھ مشترکہ موبلٹی /ایچ اے ڈی آر آپریشن ہے ۔مشق کے دوران ہیوی لوڈنگ /آف لوڈنگ بھی کی جائیگی ۔