12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر کھادی نمائش کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی: چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ  ورما نے آج حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر کھادی نمائش وفروخت اسٹال کاافتتاح کیا۔آزادی کے 75سال پورے ہونے کے موقع پرملک میں جاری تقریبات کے تحت کھادی کی اشیاء کی فروخت کے لئے ملک بھرکے75 ریلوے اسٹیشنوں پرکھادی انڈیا کے اسٹال لگائے جارہے ہیں ۔ اسٹال کا جائزہ لینے کے دوران وزیرموصوف نے کے وی آئی سی کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ کھادی کے مصنوعات اوراس کے ہرطرح کے رینج کی اچھے اندازمیں تشہیرکے لئے ڈسپلے بورڈ لگائیں ، جس پر ملبوسات کی قیمتیں لکھی جائیں اوراس کا اہتمام تمام ریلوے اسٹیشنوں پر کیاجائے ۔ وزیرموصوف نے اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ان اسٹالس کے ذریعہ کھادی کی تمام ترمصنوعات ، کھادی کو پسندکرنے والوں تک پہنچیں گی اوراس سے نئے خریداروں کو کافی فائدہ ہوگااورکھادی کے مصنوعات کی خریداری کے لئے نئے گاہک بھی بنیں گے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ کھادی کے ملبوسات بنانے والے کاریگروں کو بھی بڑا بازارملے گا اورانھیں اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لئے نیاپلیٹ فارم مہیاہوگا ، جس سے انھیں مالی فائدہ  بھی پہنچے گا ۔ اس پہل کے تعلق سے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پرلگائے گئے اسٹال پرخریداروں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے ،کے وی آئی سی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پربھی کھادی کے اسٹال لگائے ہیں ، جہاں گاہکوں کا اچھارسپانس مل رہاہے ۔ 15اگست کے موقع پر ان اسٹالس پر 25ہزارروپے سے زائد کی مصنوعات فروخت کی گئیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YBPW.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More