17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ، اسپورٹس کی ترقی کے لئے صحت مند ایکو-نظام کی فراہمی کے مقصد سے منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے سخت اقدام کرنے کے لئے پابند عہد:وجے گوئل

Sports Minister Vijay Goel congratulates India women’s cricket team for their victory against Pakistan in the ICC Women’s World Cup 2017
Urdu News

نئی دہلی، ۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادنہ چارج) جناب وجے گوئل نےکہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے صحت مند ایکو –نظام فراہم کرانے کے مقصد سے منشیات کے استعمال کی روک تھام کےلئے سخت اقدام اٹھانے کےلئےپابند عہد ہے۔ منشیات سے پاک ماڈل پرکام کرنے کے لئے نیوٹریشنل سپلیمنٹس (تکملہ تغذیہ) پر ایک کانکلیو کا آج یہاں افتتاح کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں اضافے اور منشیات لینے کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر اب وقت آگیا ہے کہ ایتھلیٹس /کھلاڑیوں کو محفوظ اور معیاری تغذیاتی غذا فراہم کرائی جائے۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزارت کی اولین ترجیح ڈوپنگ معاملات سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری (سب اسٹینڈرڈ) اور نشہ آور اجزا سےبھری ہوئی مقوی تغذیہ بخش غذا (سپلیمنٹس کی درآمد اور فروخت ) باعث تشویش ہیں کیونکہ ان سپلیمنٹس کے استعمال کی وجہ سے غیر مشتبہ کھلاڑیوں کو بھی اینٹی ڈوپنگ ٹسٹ سے گزرنا پڑتا ہے اور ان پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف ایتھلیٹس کو محفوظ کرنے اور ان کی کوالٹی سپلیمنٹس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مختلف ریگولیٹری اتھارٹیاں کا مل کر کام کرنا ضروری ہے تاکہ تغذیاتی مقوی اشیا/ پروڈکٹس کےلئے ڈوپ – فری ماڈل پر کام کیا جاسکے او ر یہ ایک اچھا اور قابل استقبال قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی تندرستی معیار کو بہتر بنانے کے لئے این اے ڈی اے کا ایف ایس ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں کےساتھ اشتراک اور تعاون کے دور رس نتائج ہوں گے اور ایتھلیٹکس کو انتخاب کرنے میں مدد اور منشیات سے پاک ماحول بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More