16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت اور آر بی آئی نے ملک میں کرنسی کی تقسیم کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دلّی: ملک کے کچھ حصوں میں اے ٹی ایم مشینوں کے کام نہ کرنے اور ان میں رقم نہ ہونے کے باعث کیش کی قلت کی رپورٹیں آ رہی ہیں ۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران کرنسی کی مانگ میں اچانک غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے ۔ روں ماہ کے پہلے 13 دنوں میں ہی کرنسی کی فراہمی 45000 کروڑ روپئے بڑی ہے ۔ کرنسی کی مانگ میں یہ غیر معمولی اضافہ ملک کے چند حصوں مثلاً آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش اور بہار میں دیکھا گیا ہے ۔
حکومت ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مل کر اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ۔ہمارے پاس کرنسی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جسے اس غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ 500 روپئے ، 200 روپئے اور 100 روپئے کے کرنسی نوٹوں کا وافر ذخیرہ مزید مانگ کو پورا کرنے کے لئے اسٹاک میں موجود ہے ۔
حکومت تمام لوگوں کو یقین دلاتی ہے کہ اب تک کی تمام مانگ کو پورا کرنے کے لئے کرنسی نوٹوں کی بڑی مقدار موجود ہے ۔ حکومت مزید یقین دلانا چاہتی ہے کہ آنے والے دنوں ؍ مہینوں میں کرنسی نوٹوں کی زبردست مانگ کو پورا کرنے کے لئے حکومت کرنسی نوٹ فراہم کرے گی ۔
حکومت کام نہ کرنے والی اے ٹی ایم مشینوں کو فعال بنانے اور ان میں کیش کی فراہمی کو یقین بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More