11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت سستے دام پر صاف اور آلودگی سے پاک توانائی فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے:ماحولیات کے وزیر کا بیان

Urdu News

نئی دہلی، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے بادی توانائی پروجیکٹوں کے لئے 30 ہزار فی میگا واٹ کے چارجیز میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک جائزہ میٹنگ میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے بادی بجلی کے پروجیکٹوں کے لئے30ہزار روپے فی میگاواٹ کے کرائے کے چارجز میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب جاوڈیکر نے کہاکہ اس بات کا امکان ہےکہ اس قدم سے بادی  بجلی کے پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اورسستے دام پر بادی بجلی فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔

حکومت نے تجدید شدہ توانائی کے وسائل کو استعمال کرکے توانائی کی زیادہ سے زیادہ ضرورت پورا کرنے کی سونچ قائم کی ہے اور ایک مقررہ وقت کے اندر صاف توانائی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مختلف پالیسیاں اور ضابطے اپڈیٹ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا زیادہ سے زیادہ توانائی  کی ضرورت کو پورا کرنے کا منصوبہ ہے۔

فی الحال جنگلاتی زمین  پر بادی بجلی  پروجیکٹ قائم کرنے کے لئے موجودہ طریقۂ کار  میں لازمی  جنگلاتی گھنی زمین اور نیٹ پریزنٹ ویلیو (این پی وی)کے لئے لازمی چارجز کی ادائیگی کی ضرورت ہے۔ لازمی چارجز کے علاوہ بادی بجلی تیار کرنے والی کمپنیوں کو  30ہزار روپے فی میگاواٹ کے کرائے کے ایڈیشنل چارج ادا کرنے ہوں گے۔ یہ ایڈیشنل لاگت شمسی توانائی اور ہائیڈل الیکٹرک پروجیکٹو جیسے دیگر تجدید شدہ توانائی پروجیکٹوں کے لئے لازمی نہیں ہیں۔ بادی بجلی کے ذریعہ صاف بجلی پیدا کرنے کے واسطے اضافی لاگت صارف سطح پر بجلی کی  فی یونٹ لاگت میں اضافہ کرے گی۔

اس طرح کے پروجیکٹوں  کو فروغ دینے کے نتیجے میں بین  الاقوامی سمجھوتوں کے تئیں بھارت سرکارکے عزم کو تقویت پہنچائیں گے اور 2015 میں پیرس میں جس قومی عزم کا اظہار کیا گیاتھا ، وہ عزم یہ تھا کہ 2030 تک قابل تجدید توانائی وسائل سے 40 فیصد بجلی حاصل کی جائے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فی الحال ہندوستان نے اس نشانے کو حاصل کر لیا ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کی طرف گامزن ہے کہ اپنی صلاحیت کا 50 فیصد سے زیادہ بجلی قابل تجدید توانائی کایہ نشانہ 2030 تک حاصل ہو جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More