27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں اندرون ملک آبی راستوں پر نیوی گیشن اور مسافر ٹرانسپورٹیشن شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے:جناب منڈاویہ

Urdu News

نئی دہلی، جہاز رانی کی وزارت شمال مشرقی ریاستوں میں اندرون ملک آبی راستوں پر نیوی گیشن اور مسافر

ٹرانسپورٹیشن شروع کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ جہاز رانی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور سی اینڈ ایف کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے بتایا کہ نجی شعبے کی کمپنی ڈبلیو اے پی سی او ایس ان ریاستوں میں، ان اندرون ملک آبی راستوں پر سستی فیری سروسز چلانے کے لئے پروجیکٹس کے نفاذ کے لئے ایک ماڈل ڈی پی آر تیا ر کررہی ہے۔ اس ماڈل ڈی پی آر کو خطے میں مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد ان لینڈ واٹرویز اتھارٹی آف انڈیا فوری طورپر نفاذ کے لئے اپنا سکتی ہے۔

جناب منڈاویہ نے یہ بھی کہا کہ اندرون ملک آبی ٹرانسپورٹ شمال مشری ریاستوں میں گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ دشوار راستوں کی وجہ سے سڑک کے راستے طویل، گھماؤ دار اور زیادہ وقت لینے والے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقل و حمل میں آسانی پیدا ہونے کے علاوہ ان آبی راستوں سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار بھی ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More