17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نےکووڈ – 19 کی سنگین وبائی بیماری کے پیش نظر جی ایس ٹی قانون کے تحت ٹیکس دہندگان کے لئے مختلف امدادی اقدامات کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ کووڈ – 19وبائی مرض کی دوسری لہر کے پھیلنے کے سبب اشیاء و خدمات (جی ایس ٹی) قانون کے تحت مختلف قوانین اور ضابطوں کی تعمیل کو پورا کرنے میں ٹیکس دہندگان کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر ، حکومت نےمتعدد نوٹیفیکیشن جاری کئے ہیں۔ یہ سبھی یکم مئی 2021 کی ہیں اور ان کے تحت ٹیکس دہندگان کے لئے مختلف امدادی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کی وضاحت ذیل میں تفصیل کی گئی ہے۔

  1. شرح سود میں کمی:

تاخیر سے ٹیکس ادائیگیوں کے لئے سالانہ 18فیصد معمولی شرح سود کے بدلے سود کی رعایتی شرحوں کی  مندرجہ ذیل معاملات میں نشاندہی کی گئی ہیں۔

  1. 5 کروڑ سے زیادہ کے کل کاروبار والے رجسٹرڈ افراد کے لیے: مارچ 2021 اور اپریل 2021 کے ٹیکس کی مدت کے لئے قابل ادائیگی ٹیکس کے لیے،جو بالترتیب اپریل 2021 اور مئی 2021 میں ادا کیے گئے ، ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ سے پہلے 15 دنوں کے لئے 9 فیصد کی رعایتی شرح سود اور اس کے بعد 18 فیصد کی شرح سودکا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
  2. 5 کروڑ روپے تک کے کل کاروبار والے رجسٹرڈ افراد کے لئے :  مارچ 2021 اور اپریل 2021 کے ٹیکس کی مدت کے لئے قابل ادائیگی ٹیکس کے لیے، جو بالترتیب اپریل 2021 اور مئی 2021 میں ادا کیے گئے ، عام ٹیکس دہندگان اور کیو آر ایم پی اسکیم کے تحت آنے والے ٹیکس دہندگان دونوں ہی کے لیے ٹیکس ادا کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے 15 دنوں کے لئے صفر شرح سود ، اگلے 15 دن کے لئے 9 فیصد شرح سود اور اس کے بعد 18 فیصد شرح سود کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
  3. کمپوزیشن اسکیم کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کے متبادل کا انتخاب کرنے والے افراد کے لئے : 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے قابل ادائیگی ٹیکس کے لیے، جو اپریل 2021 میں ادا کیا گیا ، ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ سے پہلے 15 دنوں کے لئے صفر شرح سود ، اگلے 15 دن کے لئے 9 فیصد شرح سود اور اس کے بعد 18 فیصد شرح سود کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

  1. تاخیرکی فیس میں رعایت
  1. 5 کروڑ سے زیادہ کے کل کاروبار والے رجسٹرڈ افراد کے لیے:  مارچ  2021 اور اپریل  2021 کےٹیکس کی مدت کے لیے ،جو بالترتیب اپریل 2021 اور مئی 2021 میں دیے ہیں ،ٹیکس ادا کرنے کی آخری تاریخ کے بعد فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی میں ریٹرن کے سلسلے میں تاخیر کی فیس 15 دن کے لئے معاف کر دی گئی ہے۔
  1. 5 کروڑ روپے تک کے کل کاروبار والے رجسٹرڈ افراد کے لئے :  مارچ 2021 اور اپریل 2021 کے ٹیکس کی مدت (ماہانہ ریٹرن داخل کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے)، جو بالترتیب اپریل 2021 اور مئی 2021 میں ادا کیے  گئے ہیں، کے لیے/ اور جنوری – مارچ 2021 کی مدت (کیو آر ایم پی اسکیم کے تحت سہ ماہی ریٹرن داخل کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے) جو اپریل 2021 میں دیے ہیں، کے لیے آخری تاریخ کے بعد بعد فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی میں جمع کیے گئے ریٹرن کے سلسلے میں تاخیر کی فیس 30 دنوں کے لئے معاف کر دی گئی ہے۔
  1. جی ایس ٹی آر -1 ، آئی ایف ایف ، جی ایس ٹی آر 4 اور آئی ٹی سی -04 داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں توسیع
  1. اپریل کے مہینے کے لیے (مئی میں) فارم جی ایس ٹی آر 1 اور آئی ایف ایف داخل کرنے کی مقررہ تاریخ (مئی میں ) میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
  2. مالی سال 2020-21 کے لئے فارم جی ایس ٹی آر 4 کرنے کی مقررہ تاریخ 30 اپریل 2021 سے بڑھا کر 31 مئی 2021 کردی گئی ہے۔
  3. جنوری – مارچ ، 2021 کی سہ ماہی کے لئے فارم آئی ٹی سی -04 داخل کرنے کی مقررہ تاریخ 25 اپریل 2021 سے 31 مئی 2021 ء تک بڑھا دی گئی ہے۔
  1. سی جی ایس ٹی قوانین میں کچھ ترامیم:
  1. آئی ٹی سی سے استفادے میں نرمی: ضابطہ 36 (4) یعنی فارم جی ایس ٹی آر 3 بی میں آئی ٹی سی کا فائدہ حاصل کرنے پر 105 فیصد کی تحدید ، جو اپریل اور مئی 2021 کی مدت کے لئے جمع شدہ بنیاد پر نافذ العمل ہوگی ، وہ مئی 2021 کے ٹیکس کی مدت کے لیے ریٹرن میں نافذ کیا جائےگا بصورت دیگر ضابطہ 36 (4) ٹیکس کی ہر مدت کے لئے نافذ العمل ہوتا ہے۔
  2. الیکٹرانک توثیقی کوڈ استعمال کرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ جی ایس ٹی آر -3 بی اور جی ایس ٹی آر 1 / آئی ایف ایف درج کرانے کے  پہلے ہی 27.04.2021 سے لے کر 31.05.2021 تک کی مدت کے قابل کردی گئی ہے۔
  3. سی جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 168A کے تحت وقت کی قانونی حد میں توسیع: جی ایس ٹی ایکٹ کے تحت کسی عہدیدار یا کسی فرد کے ذریعہ مختلف اقدامات کو مکمل کرنے کے لئے وقت کی حد ، جو 15 اپریل 2021 سے 30 مئی 2021 تک ہوتی ہے ، 31 مئی 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس میں کچھ مستثنیات بھی ہیں جیسا کہ نوٹیفکیشن میں بیان کیا گیا ہے۔

(تفصیلی جانکاری کے لیے اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن تک رسائی یقینی بنانے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں )

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More