28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے داخلی طورپر تیار کردہ ڈرگس اور ادویات کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپور ٹ اور شاہراہوں، جہاز رانی اور کیمیائی اشیاء، نیز کیمیاوی کھاد کےمحکمے کے وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں حکومت کی طرف سے داخلی طورپر تیار کردہ ڈرگس اور ادویات کے استعمال کو فروغ  دینے کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیل بتائی۔

  1. نیشنل فارماسوٹیکل پرائسنگ پالیسی 2012ء (این پی پی پی) کو اس مقصد سے مشتہر کیا گیا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کو منضبط کرنے کا ایک ادارہ قائم کیا جائے ، تاکہ ہر ایک کو مطلوبہ ادویات –‘‘ضروری دوائیں’’مناسب قیمت پر فراہم ہو اور ساتھ ہی ساتھ اختراع اور مسابقت کے لئے بھی مناسب مواقع دستیاب کرائے جائیں، تاکہ دواسازی کی صنعت ترقی کرسکے اور روزگار کے مواقع نیز سبھی لوگوں کی اقتصادی خوشحالی میں ساجھیداری کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔
  2. خصوصی مراکز کے ذریعے سبھی لوگوں کو کفایتی قیمت پر معیاری جینرک دوائیں دستیاب کرانے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے ‘پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا’ (پی ایم بی جے پی) کے نام سے ایک اسکیم پورے ملک میں کام کررہی ہے۔
  3. داخلی طورپر تیارکردہ ڈرگس کو فروغ دینے کے لئے حکومت ڈرگس اینڈ فارسوٹیکل ریسرچ پروگرام (ڈی پی آر پی)کے ذریعے تحقیق اور ترقی کے لئے مالی امداد فراہم کررہی ہے۔ اس پروگرام کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ جو کمپنیاں تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انہیں انکم ٹیکس کے فوائد دستیاب کرائے جاتے ہیں۔
  4. ڈرگس (پرائس کنٹرول)آرڈر-2013ء، پیرا 32 (iii) میں دیشی تحقیق وترقی کے ذریعے تیار کردہ کسی نئی ڈرگس کے لئے جس میں نیا ڈیلیوری سسٹم بھی شامل ہو، دوا تیار کرنے والوں کو دوا  کوبازار میں لانے کی منظوری کے بعد 5 سال کے لئے پرائس کنٹرول سے استثنیٰ فراہم کیا جاتا ہے۔
  5. حکومت نے اپنے نوٹیفیکیشن مورخہ 28جنوری 2016ء کے ذریعے تھوک میں؍اے پی آئی کے بعد زمروں کے تحت کسٹم ڈیوٹی سے جو استثنیٰ حاصل تھا اسے ختم کردیا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ جینرک دواؤں کو زیادہ قابل رسائی بنانے کی غرض سے دواسازی کے محکمے نے تمام ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتطام علاقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں ہر ایک فارمیسی میں جینرک دواؤں کے لئے ایک علیحدہ شیلف؍ریک رکھنے کی تجویز کے امکانات تلاش کریں اور اس تجویز کو نافذ کریں۔

اس کے علاوہ حکومت ملک میں معیاری  اور غیر برانڈ والی جینرک دوائیں کفایتی قیمت پر فراہم کرنے کی غرض سے ایک اسکیم پر کامیابی کے ساتھ عمل کررہی ہے، جس کا نام ہے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا(پی ایم بی جے پی)۔ اس اسکیم کے تحت کچھ مخصوص مراکز جنہیں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر(پی ایم بی جے کے) کا نام دیا گیا ہے، کھولے گئے ہیں جینرک دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔ 13دسمبر 2018ء تک پورے ملک میں 4571 پی ایم بی جے کے کھولے جاچکے تھے۔جناب منڈاویہ نے کہا کہ پی ایم بی جے کے اسکیم کے تحت ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک پی ایم بی جے کے کیندر کھولنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More