16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے فیس بک پرواضح رضامندی کے بغیر ڈاٹا شیئرکرنے کی رپورٹ پروضاحت طلب کی

Urdu News

نئی دہلی: حالیہ میڈیا رپورٹوں میں یہ دعویٰ کیاگیاتھا کہ فیس بک نے ایسے سمجھوتے کئے ہیں جو فون اوردیگرآلات بنانے والوں کو فیس بک یوزروں کی نجی اطلاعات تک رسائی حاصل کرنے  کی اجازت دیتے ہیں ۔ ان نجی اطلاعات میں واضح رضامندی حاصل کئے بغیریوزرکے دوستوں سے مربوط اطلاعات بھی شامل ہیں ۔ حکومت ہند نے اس سلسلے میں غلطیوں /خلاف ورزیوں کی رپورٹ پر سنگین تشویش کا اظہارکیاہے ۔

          اس سے پہلے کیمبرج انالیٹیکا آلات ایپی سوڈ سے متعلق نجی ڈاٹا خلاف ورزی کے بارے میں جاری نوٹس پرفیس بک نے معذرت کی تھی  اور حکومت ہند کو پکا یقین  دلایاتھا کہ فیس بک اپنے پلیٹ فارم پریوزر کے ڈاٹا کی ذاتیات کے  تحفط کے لئے سنجیدگی سے کوشش کریگا۔ لیکن ایسی رپورٹ فیس بک کے ذریعہ دی گئی یقین دہانیوں کے بارے میں غیرمعقول سوال اٹھاتی ہے ۔ اس لئے الیکٹرانکس اوراطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت نے اس موضوع میں مفصل حقیقی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیس بک سے وضاحت طلب کی ہے ۔ فیس بک سے 20جون تک جواب دینے کے لئے کہاگیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More