20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے ملکی سنیماسے متعلق ورثے کے تحفظ کا عہد کررکھاہے ۔ پرکاش جاؤیڈیکر

Urdu News

نئی دہلی ،یکم  ؍جولائی  :قومی فلم ورثہ مشن یانیشنل فلم ہیرٹیج مشن اطلاعات ونشریات کی وزارت کی جانب سے ملک کے سنیما ورثے کے تحفظ اور حفاظت کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے ۔ حکومت نے معینہ مدت کے اندر اس کے نفاذ کا عہد کررکھاہے ۔ اطلاعات ونشریات اورماحولیات اورجنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیرجناب پرکاش جاؤڈیکرنے ان خیالات کا اظہار نیشنل فلم آرکائیوآف انڈیا کے اپنے دورے میں کیاہے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/1IQKN.JPG

جناب جاؤڈیکر نے وزارت کے مقتدرپروجیکٹ ‘ نیشنل فلم ہیریٹیج مشن ’ اوراس کے تحت انجام دی جانے والی  اہم سرگرمیوں پرنظرثانی کی ۔ نظرثانی کے بعد جناب جاؤڈیکرنے کہاکہ تقریبا 1.32لاکھ فلم ریلوں کی حالت کاجائزہ لینے کا کام مکمل کرلیاگیاہے اور اس سلسلے میں تحفظاتی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ فلم ریلوں کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام جلد ہی شروع کیاجائیگا ۔ جناب جاویڈیکر نے مزید کہاکہ حکومت تین ایکڑآراضی پر تحفظات سے متعلق نئی سہولتوں کی فراہمی کرنے جارہی ہے۔ این ایف اے آئی کے تحت بچوں کی فلم سے متعلق ایک کلب ہوگا ،جن سے مختلف عمر والے بچوں کے گروپوں کو فائدہ پہنچے گا۔انھوں نے جے کر بنگلوکی حالت بہتربنانے کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ مرمت اوراحیأ کے بعد جے کربنگلو میں ایک ڈیجیٹل کتب خانہ قائم کیاجائیگا اورفلم محققین کے لئے ذاتی طورپریہاں فلم ملاحظہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔

نظرثانی میٹنگ کے دوران جناب جاؤڈیکرنے فلم فیڈریشن کی شخصیات سے ملاقات کی اوران کی معروضات سنیں۔ این ایف ایچ ایم کے تحت  وسیع مقاصد میں فلم کنڈیشن اسسمینٹ ، تحفظاتی اقدامات کرناشامل ہے ،جن کا تعلق 150000فلم کی ریلوں کے تحفظ سے ہے ۔ تقریبا 3500فلموں کا ڈیجیٹائزیشن ، بھارتی فلموں کی  تقریبا 2000سنگ میل فلموں کی تصویر، آواز کااحیأ ، تحفظ اور انھیں محفوظ رکھنے سے متعلق سہولتوں کے لئے خصوصی شعبوں کا انتظام ، تربیت اورورک شاپ کا اہتمام اور آئی ٹی سہولتوں کے سلسلے میں جامع ویب پرمبنی نظام کی فراہم بھی اس کے تحت شامل ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More