15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے وضاحت کی ہے کہ این آئی سی ای میل نظام میں کسی بھی طرح کی سائبر خلاف ورزی نہیں ہوئی

Urdu News

ایئر انڈیا ،بگ واسکٹ اور ڈومینو  جیسے اداروں میں ڈاٹا  کی خلاف ورزی کے اثر پر میڈیا میں ایک خبر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں سے ہیکرس کو قومی انفارمیٹک سنٹر این آئی سی ای میل کے ای میل کھاتے اور  پاسورڈ حاصل ہوگئے ہیں۔

اسے دیکھتے ہوئے یہ واضح کرنا اہم ہے کہ سب سے پہلے نیشنل انفارمیٹک سنٹر این آئی سی کے ذریعہ برقرار رکھے گئے بھارت سرکار کے ای میل نظام میں کوئی سائبر خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے ۔ ای میل نظام پوری طرح سے محفوظ اور صحیح سلامت ہے۔

دوسرے باہری پورٹلوں پر سائبر سیکورٹی کی خلاف ورزی سرکاری ای میل خدمات کے استعمال کرنے والوں کو متاثر نہیں کرسکتی ہے جب تک کہ سرکاری استعمال کرنے والوں نے اپنے سرکاری ای میل پتے کا استعمال کرکے انہیں پورٹلوں پر اندراج نہیں کرایا ہےاور سرکاری ای میل کھاتے میں استعمال کئے گئے پاسورڈ کا استعمال نہیں کیا ہے۔

این آئی سی ای میل نظام نے دو فیکٹر اتھانٹکیشن اور 90 دنوں میں پاسورڈ کے بدلنے جیسے کئی سیکورٹی اقدام کئے ہیں ۔اس کے علاوہ این آئی سی ای میل میں پاسورڈ  کے کسی بھی تبدیلی کیلئے موبائل او ٹی پی کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر موبائل او ٹی پی غلط ہے تو پاسورڈ بدلنا ممکن نہیں ہوگا۔ این آئی سی ای میل کا استعمال کرکے خلاف ورزی کے کسی بھی کوشش کو این آئی سی کے ذریعہ روکا جاسکتا ہے ۔این آئی سی وقتاً فوقتاً استعمال کرنے والوں میں بیداری مہم بھی چلاتا ہے اور ممکنہ خطروں اور سیکورٹی پورٹوکول کے بارے میں استعمال کرنے والوں کو اپڈیٹ کرتا رہتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More