17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حیاتیاتی ایندھن کے عالمی دن 2018 سے متعلق پروگراموں کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، کسانوں، سائنسدانوں، صنعت کاروں، طلباء، سرکاری افسران اور قانون سازوں پر مشتمل ایک گوناگوں اجتماع سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کے ساتھ نئی دہلی میں آج حیاتیاتی ایندھن کے عالمی دن 2018ء سے متعلق پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جناب نریندر مودی نے ‘‘حیاتیاتی ایندھن سے متعلق قومی پالیسی 2018’’سے متعلق ایک کتابچہ کا بھی اجراء کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ‘‘پرو ایکٹیو اینڈ ریسپانسیوفیسیلئیشن بائی انٹریکٹیو اینڈ ورچوس انوارنمنٹل سنگل ونڈو ہب’’ (پریویش) کو بھی لانچ کیا۔ اس موقع پر سڑک نقل و حمل، شاہراہوں، جہاز رانی، نیز آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری صارفین کے امور، غذا اور سرکاری تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنسز نیز ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، پیٹرولیم، قدرتی گیس ، ہنرمندی کے فروغ اور تجارت و کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ حیاتیاتی ایندھن کا عالمی دن سال 2015ء سے منایا جارہا ہے تاکہ روایتی فوسل ایندھنوں کے متبادل کے طورپر غیر فوسل ایندھنوں کی اہمیت سے متعلق ملک میں بیداری پیدا کی جاسکے، نیز حیاتیاتی ایندھن کے شعبے میں حکومت کے ذریعے کی جارہی کوششوں کو اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے تئیں حکومت ہند کی عہد بستگی کی بھی توثیق کرتا ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر نے کہا کہ ملاوٹی پروگرام کے لئے ایتھانول کی سپلائی کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں، اس کے نتیجے میں ایتھانول کی سپلائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ 14-2013ء میں ایتھانول کی سپلائی 38کروڑ لیٹر تھی جو کہ موجودہ سیزن میں بڑھ کر تقریباً 141کروڑ لیٹر ہوگئی ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ حکومت نے حیاتیاتی ایندھن سے متعلق نئی قومی پالیسی 2018ء کو نوٹیفائی کیا ہے، جس کے تحت سال 2030ء تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھانول کی آمیزش کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس پالیسی نے ایتھانول کی خریداری کے لئے خام مٹیریل کی اہمیت کو وسیع تر کردیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More