کیمیا اور کھاد کی مرکزی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کے ادارہ فرٹیلائزرس اور کیمیکلز ٹراوانکور لمیٹڈ (ایف اے سی ٹی) نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پیداوار اور مارکیٹنگ کے محاذ پر حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ خریف سیزن کے لئے ایف اے سی ٹی کی دوسری موریٹ آف پوٹاش (ایم او پی) کھیپ (27000 ایم ٹن) گذشتہ روز توتیکورین بندرگاہ پہنچی اور بندرگاہ سے مال اتارنے کا کام جاری ہے۔
ایم او پی کے ساتھ ساتھ ایف اے سی ٹی کی اولین مصنوع فیکٹام فاس (این پی 20: 20: 013) کھاد کا ایک مجموعہ ہے جسے جنوبی ہندوستان کے کسان ترجیح دیتے ہیں۔ اس سے قبل کمپنی نے جون – جولائی کے دوران ایک ایم او پی اور ایک این پی کے کمپلیکس پارسل درآمد کیا تھا۔
سمجھا جاتا ہے کہ کووڈ۔ انیس وبائی بیماری کے خلاف مناسب حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کمپنی اپنا کام کاج بہتر طریقے سے کر رہی ہے۔ زراعت کی حوصلہ افزائی کرنے والے اچھے مانسون کے ساتھ، کمپنی سیزن کے دوران کسانوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔