26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خزانہ اور کمپنی اُمور کے وزیر جناب ارون جیٹلی نے ایک نئے ویب پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ ویب پورٹل ایم ایس ایم ای کے شعبے میں قرض فراہمی کے معاملے میں یکسر تبدیلی کا ماحول متعارف کرائیگا

Urdu News

نئی  دہلی۔ خزانہ اور کمپنی امور کے وزیر جناب ارون جیٹلی نے ایم ایس ایم ای کے شعبے میں قرض کی گنجائش فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روز ایک تغیراتی پہل قدمی کرتے ہوئے ایک خصوصی ویب پورٹل کا آغاز کیا۔ ویب پورٹل کا پتہ درج ذیل ہے:  www.psbloansin59minutes.com  یہ پورٹل   ایس آئی ڈی بی آئی اور پانچ سرکاری دائرہ کار کے شعبے کے بینکوں کے ذریعے  ایک کروڑ روپئے تک کا قرض  59 منٹوں کے اندر اصولی طور پر منظوری کی سہولت فراہم کرائیگا۔  یہ قرض ایم ایس ایم ای کے شعبے کیلئے ہوں گے۔ ایس آئی بی ڈی آئی اور پی ایس بی  کنسورشیم  کے تحت  یہ ایک کلیدی پہل قدمی ہے جسے وزارت خزانہ کے محکمہ مالی خدمات کے زیر اہتمام فراہم کرایا گیا ہے۔ اس پورٹل نے قرض کی پروسیسنگ کے معاملے میں ایک نیا بنیچ مارگ یا مثال قائم کی ہے اور اس کے تحت ٹرن اراؤنڈ ٹائم یعنی قرض  کی منظوری کی  اصولی مدت  جو پہلے 20 سے 25 دن کے بقدر تھی اب گھٹ کر محض 59 منٹ ہوگئی ہے۔ اس اصولی منظوری کے بعد مذکورہ قرض  سات سے آٹھ کام کاج کے دنوں کے دوران فراہم کرادیا جائیگا۔

ایم ایس ایم ای عنصر کے تحت  ایم ایس ایم ای بینکنگ قرض گنجائش کے لحاظ سے یہ اولین پہل قدمی ہے اور متعلقہ ویب پورٹل یعنی  www.psbloansin59minutes.com    اپنی نوعیت  کا ایک پلیٹ فارم ہے جو قرض کے سلسلے میں منظوری اور انتظام کا ایک ہر طرح کی روکاوٹ سے پاک اور جدید ترین فن ٹیک طریقہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت قرض کسی انسانی عمل دخل کے بغیر منظوری سے لیکر تقسیم کے عمل تک فراہم کرائے جاتے ہیں۔ یوزرفرینڈلی پلیٹ فارم یا استعمال کنندگان کیلئے ازحد سہل یہ پلیٹ فارم وضع کیا گیا ہے  جہاں ایم ایس ایم ای قرض خواہ  کو اصولی منظوری کیلئے کسی طرح کے مادی دستاویزات نہیں داخل کرنے پڑتے۔ اس کے تحت  جدید ترین شماریات کا استعمال کیا جاتا ہے جو مختلف وسائل مثلاً آئی ٹی ریٹرن، جی ایس ٹی ڈاٹا، بینک اسٹیٹمنٹ ، ایم سی اے 21 وغیرہ کے ذریعے ایک گھنٹے سے بھی کم کی مدت میں اعداد وشمار اور نکات کا تجزیہ کرسکتا ہے اور اسمارٹ تجزیہ کا طریقہ کار اپناکر ،جو دستیاب دستاویز ات سے حاصل کیاجاتا ہے، درخواست کنندہ کی بنیادی تفصیلات معلوم کرلیتا ہے۔ یہ نظام ایک قرض افسر کیلئے  فیصلہ لینے کے عمل کو سہل بناتا ہے اور فائنل آؤٹ پُٹ قرض کی ایک مختصر روداد ، اس کی قدر وقیمت اور کم سے کم وقت میں یوزرفرینڈلی ڈاٹا بورڈ کے ذریعے تصدیق وتوثیق کے مراحل طے کرلیتا ہے۔

بغیر کسی رابطے والے اس پلیٹ فارم کے کلیدی نکات درج ذیل ہیں:

  1. اس میں سڈبی اور پانچ بڑے سرکاری دائرہ کار کے بینکوں کا خاصا عمل دخل ہے۔ ان بینکوں میں ایس بی آئی، بینک آف بڑودہ، پی این بی، وجیابینک اور انڈین بینک کے نام شامل ہیں۔
  2. ایم ایس ایم ای قرض حاصل کرنے والے کیلئے سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ وہ برانچوں میں جائے بغیر کئی بینکوں سے مربوط ہوسکے۔
  3. ایم ایس ایم ای فائنانسنگ  کیلئے جدید ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی فراہمی ، جس کے تحت خدمات پر مبنی  ڈھانچہ فراہم کرایا گیا ہے اور اطلاعاتی سلامتی کی اعلیٰ سطحوں کا لحاظ رکھا گیا ہے۔
  4. منڈی کا یہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں بینکر  برانچ کی سطح کے  ارتباط سے رابطہ قائم رکھتا ہے (میکر چیکر منظوری دینے والا)  پی ایس بی  کے موجودہ نظام کے مطابق ہے۔
  5. یہ واحد  پلیٹ فارم ہے جو بینکروں کو اسکورنگ ماڈل اور جائزہ طریقہ کار کے ساتھ لون پروڈکٹس  فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اور یہ تمام امر منظور شدہ کریڈٹ پالیسی کے تحت ہوتا ہے۔
  6. یہ واحد  پلیٹ فارم ہے جہاں جی ایس ٹی ، آئی ٹی آر ، بینک اسٹیٹ منٹ اینالائزر ، فراڈ چیک اور بیورو چیک   کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر خصوصیات اور نکات کو شامل کیا گیا ہے جو فی الحال منڈی کے کسی دیگر ادارے میں دستیاب نہیں ہے۔
  7. یہ واحد پلیٹ فارم ہے جسے قرض لینے والے کے استحقاق کی جانچ پڑتال کیلئے سی جی ٹی ایم ایس ای سے مربوط کیا گیا ہے ۔ ایم ایس ایم ای قرض حاصل کرنے والا کسی ضمانت دار کے بغیر دو کروڑ روپئے تک کا قرض حاصل کرسکتا ہے اور ایم ایس ایم ای قرض حاصل کرنے والے کیلئے یہ ایک بہت بڑی راحت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More