22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت نے نربھیا فنڈ کے تحت اخراجات کیلئے تین تازہ تجاویز کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت کے سکریٹری کے زیر صدارت نربھیا فنڈ کے تحت افسران کی بااختیار کمیٹی نے آج درج ذیل تین اہم  تجاویز کو منظوری دی ہے۔

قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف نے ملک بھر میں زیر التوا عصمت دری کے معاملات  اور پاکسو ایکٹ کے نمٹارے کیلئے 1023فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ (ایف ٹی ایس سی) کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔ اس پروجیکٹ پر مجموعی مالی خرچ 767.25کروڑروپے آئے گا۔ پہلے مرحلے میں 777 ایف ٹی ایس سی 9 ریاستو ں میں قائم کئے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں 246 ایف ٹی ایس سی کا قیام عمل میں آئے گا۔

جنسی حملے کے معاملات سے متعلق فورنسک کِٹ کی خریداری کے لئے وزارت داخلہ کی تجویز کو بھی آج منظوری دےد ی گئی ہے۔  ٹی او ٹی (تربیت کاروں کی تربیت)، صلاحیت سازی، جنسی حملے کے معاملات میں فورنسکس  اور نربھیا فنڈ کےتحت اسٹیٹ ایف ایس ایل کو مضبوط کرنے کے  ذریعے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام  خطوں میں اس طرح کے کِٹ کا استعمال شروع ہو جائے گا اور اس پر 107.19کروڑ روپے کا مجموعی مالی خرچ آئے گا۔

کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ کی 50 ریلوے اسٹیشنوں پر ویڈیو نگرانی نظام کے قیام سے متعلق پیش کردہ  تجویز کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ پر 17.64کروڑروپے کا مجموعی خرچ آئے گا۔ اس ویڈیو نگرانی نظام کا استعمال سرویلانس ہارڈویئر، مقامی رابطہ کاری آلات اور بجلی سپلائی آلات کے لئے  کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More