Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خوانچہ فروشوں سے قرض کے لئے درخواستیں طلب کرنے کے لئے یوزرس کے مطابق ڈیجیٹل انٹر فیس مہیا کرانے کے لئے موبائل ایپ کا آغاز کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری  نے شہری ترقی وزرا ، چیف سکریٹریوں ، یو ڈی سکریٹریوں /چیف سکریٹریوں، پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں  (ڈی  جی پی) ، کلکٹروں/ ایس پی /ایس ایس پی/شہر کےکمشنروں/125 شہروں کے چیف ایگزیکٹیو افسروں  کے ساتھ پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی (پی  ایم    ایس وی اے ندھی) اسکیم کے  سلسلہ میں بات چیت کی۔ اس اسکیم کو ریڑھی والا  (خوانچہ فروشوں) کواپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے اورقرض مہیا کرانے شروع کی گئی ہے۔  یہ اسکیم فروخت کاروں کو قرض کی سہولت فراہم کرتی ہے،  لیکن یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے، کہ وہ استحصال سے پاک  ماحول میں تجارت یا کاروبار کرنے میں اہل ہوسکیں۔ میٹنگ میں ہاؤسنگ  اور شہری امور کی وزارت  کے سکریٹری  جناب  درگا شنکر مشرا بھی   موجود تھے۔

وزیرموصوف جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  اس موقع پر یو ایل بی افسران کے لئے  ایک موبائل ایپ  کا آغاز کیا۔ اس ایپ کا مقصد خوانچہ فروشوں سے  قرض کے لئے درخواستیں منگانے کے لئے   یو ایل بی   افسران  کے یوزرس کے مطابق  ڈیجیٹل انٹر فیس مہیا کرانا ہے۔

وزیر موصوف نے  اس بارے میں ریاستوں  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے  فیڈبیک حاصل کی۔ انہوں نے شہری ترقی کے وزرأ اور محکمے کے سینئر حکام سے  پی ایم  سواندھی  اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے  اہم اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ میٹنگوں کو انعقاد کرنے اور خوانچہ فروشوں کی گذر بسر یا روزگار کے تحفظ کو  یقینی بنانے   کی بھی درخواست کی۔

شہری ترقی  کے وزرا کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا کہ   وزارت دیگر سرکاری  بہبودی اسکیموں جیسے پردھان منتری آواس یوجنا،  شہری  ، آیوشمان بھارت ، اوجولا ،  جن دھن یوجنا، سوبھاگیہ   ،  ڈی اے وائی/این یو ایل ایم    وغیرہ میں اپنے کاموں کو  آسان بنانے کے مقصد سے اسٹیک ہولڈرس کی  پورے سماجی، اقتصادی  منظر نامے کا بیورا تیار کرے گا۔ تبادلہ خیال کے دوران جناب ہردیپ پوری نے کہا کہ  ’’ ریاستی حکومتوں کو ریڑھی والوں کوروایتی ٹھیلوں کی جگہ  جدید ٹھیلے خریدنے کے لئے  مدرا/ڈی اے وائی-این یو ایل ایم جیسی اسکیموں کو فروغ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔  پولیس /میونسپلٹی کے افسران کے ذریعہ  کے ذریعہ   ریڑھی پٹری والوں کے لئے غیر مناسب برتاؤ اور استحصا ل کے سلسلہ میں  ذمہ دار افسران کے خلاف  ذمہ داری طے کرکے کارروائی شروع کی جانی چاہئے۔  اسکے علاوہ،مستفدین کو شکایت درج کرانے کے لئے مناسب یا موافق ماحول مہیا کرانے کے لئے  ضلع کلکٹروں کی سربراہی میں  ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا جانا چاہئے جس میں پولیس/یو ایل بی اور دیگر متعلقہ محکموں کی نمائندگی ہو۔ ایسے فورم کی  مہینے میں کم سے کم  ایک بار ضرور ہونی چاہئے۔

جناب پوری نے کہاکہ پی ایم سواندھی اسکیم مالی امداد فراہم کرانے والی صرف  ایک چھوٹی اسکیم ہی نہیں ہے، بلکہ یہ  ریڑھی پٹری والوں کو شہری معیشت میں باقاعدہ طورپر مقام دے کر مختلف سرکاری  اسکیموں تک   ان کی رسائی آسان بناتے ہوئے انہیں غریبی سے چھٹکارہ دلاتے ہوئے  ایک پورا پیکج مہیا کرنے کا  امید افزا  مقصد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ڈی ایف ایف کے ساتھ  تال میل بناتے ہوئے  قرض مہیا کرانے   اداروں کے ساتھ  مستقبل میں  ایسی اور میٹنگیں   منعقد کی جاتی رہیں گی۔

2 جولائی 2020 کو پی ایم سواندھی پورٹل پر  درخواستوں کے آن لائن جمع کرنےکی شروعات ہونے کے وقت سے ، اب تک  5.68 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں او ر مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1.30 لاکھ  سے زیادہ  منظور ہوچکی ہیں۔ وینڈرس کے گھروں کے   دروازے تک  مائیکروکریڈٹ کی سہولت پہنچانے  کے لئےوزارت کے ذریعہ  قرض مہیا کرانے والے ادارے کے لئے  پہلے ہی   ایک موبائل ایپ  لانچ کردی گئی ہے اور یہ  گوگل پلے اسٹو ر پر دستیاب ہے۔

پی ایم سواندھی وزارت کے ذریعہ  یکم جون 2020 کو  اسٹریٹ وینڈرس کو  اپنے روزگار ، جو کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے مخالف اثرات سے متاثر ہوئے تھے، دوبارہ شروع کرنے کے لئے  کفایتی  سرمایہ قرض  مہیا کرانے کے لئے لانچ کی گئی تھی۔ اس اسکیم کا مقصد 50 لاکھ سے زیادہ   اسٹریٹ وینڈروں کو ، جو 24 مارچ   2020 کو یا اس سے پہلے   نیم شہری  /دیہی علاقوں  کے سمیت شہری علاقوں میں وینڈنگ کررہے تھے،    فائدہ پہنچانا ہے۔ اسکیم کے تحت ، 10 ہزار روپے تک  کا فائدہ اٹھاسکتےہیں، جو ایک سال کی مدت کے اندر  ماہانہ قسطوں میں قابل ادائیگی ہے۔ قرض کے وقت پر/پہلے ہی ادائیگی کردینےکی  صورت میں مستفدین کو ان کے بینک کھاتوں میں تہ ماہی  بنیاد پر   براہ راست  نفع منتقلی کے ذریعہ سات فی صد سالانہ  کی شرح سے سود سبسڈی کریڈٹ ہوجائے گی۔ قرض کے وقت  سےپہلے کوئی مالی سزا یا جرمانہ  نہیں  لگایا جائے گا۔ یہ اسکیم  100 روپے فی ماہ  تک  کی رقم پر  کیش بینک ترغیب کے ذریعہ ڈیجیٹل لین دین کو   بڑھاوا دیتی ہے۔  وینڈر قرض کے وقت پر /پہلے ہی ادائیگی کرنے پر   کریڈیٹ حد کی  اضافہ کی سہولت کا   فائدہ اٹھانے کےذریعہ    مالی طور سے   آگے بڑھنے کی     اپنی امنگوں  کو   پورا کرسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More