20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دارجلنگ اور اُدے پور میں سابق فوجیوں کو با اختیار بنانے سے متعلق ریلی

Urdu News

نئی دہلی، ملک کی تعمیر کے سلسلے میں سابق فوجیوں کی بے لوث خدمت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کے علاوہ ان کے اظہار تشکر کیلئے 25 مارچ 2018 کو دارجلنگ اور اُدے پور فوجی اسٹیشن میں سابق فوجیوں کو با اختیار بنانے سے متعلق ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ سا ل 2018 فوج لائن آف ڈیوٹی میں معذور فوجیوں کے سال کے طور پر منا رہی ہے اور ہندوستانی فوج کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معذور فوجیوں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کے ساتھ ساتھ سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے روزگار کے مواقع کی سہولت پیدا کی جا رہی ہے۔

دارجلنگ ریلی میں 8 ہزار 500 سے زیادہ سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں نے شرکت کی۔ اسٹرائکنگ لائن ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل  ایم کے سگوچ کے ذریعے اس ریلی کا افتتاح کرنے کے بعد معذور جنگی  سپاہیوں کو اسکوٹرس ، وہیل چیئرس اور دیگر موبیلیٹی سازوسامان تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کی عزت افزائی بھی کی گئی اور معذور فوجیوں کے بچوں کو تعلیمی گرانٹ بھی فراہم کی گئی۔ سابق فوجیوں کی شکایتوں کا ازالہ فوجی پلیسمنٹ نوڈ کولکاتہ سنٹرل پنشن سیل پی سی ڈی اے، الہ آباد، گورکھا ریکارڈ آفس کے نمائندوں اور سول انتظامیہ کے افسروں کے ذریعے کیا گیا تھا۔

اُدے پور میں منعقدہ ریلی میں 800 سے زیادہ سابق فوجیوں، ویر ناریوں، بیواؤں اور ان کے ماتحت نے پورے جوش و خروش سے شرکت کی۔اس پروگرام نے  فوج کے سینئر افسروں اور سول انتظامیہ کے ساتھ ان کی بات چیت کیلئے ایک ایپ پلیٹ فارم  فراہم کیا۔ کونارک کورپ کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل آر کے جگا، ادے پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وی سی ملک نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر معذور سابق فوجیوں ، بہادری کے انعام پانے والے فوجیوں ، ویر ناریوں اور بیواؤں کی  عزت افزائی کی گئی۔ معذور فوجیوں کی پانچ اسکوٹروں کی تقسیم کے ساتھ عزت افزائی کی گئی۔ بیداری اور اسسٹنس کے بہت سے اسٹالس بھی وہاں لگائے گئے۔ یہ اسٹال ضلع سینک بورڈ راجستھان، ایکس سروس مین کارپوریشن، ویٹرنس پنشن سیل، ریکارڈس دفاتر کے نمائندوں کے ذریعے لگائی گئی تھی۔

ریلی کے دونوں مقامات پر ٹرانسپورٹ، کھانے پینے اور تفریح کے  مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔اس طرح کے پروگراموں نے سرکردہ سابق فوجیوں اور ویر ناریوں میں آپسی اعتماد اور احترام کو بڑھاوا دیا ہے۔ ہندوستانی فوج اپنی سواستھ، سہایتہ، سہولیات اورسمبندھ کیلئے سابق فوجیوں کے تئیں عہد بستہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More