25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دستکاری کے شعبے سے وابستہ غیر ملکی ڈیزائنروں کیلئے ویزا رعایت

Urdu News

نئی دہلی، دستکاری کے شعبے کو ، 2 سال یعنی 30 جون 2020 تک غیر ملکی ڈیزائنروں کو روزگار ویزا دینے کے لئے ، کم از کم تنخواہ کی شرط (16.25لاکھ سالانہ)سے رعایت دی گئی ہے۔

دستکاری سے متعلق برآمدات فروغ کونسل (ای پی سی ایچ)نے ٹیکسٹائلس کی مرکزی وزیر سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی ڈیزائنروں کو روزگار ویزا دینے کےلئے  کم از کم تنخواہ کی  شرط سے رخصت دلانے کے لئے مداخلت کریں۔ دستکاری کے شعبے کو رخصت دلانےکے لئے ٹیکسٹائلس کی وزیر کی سرگرم کوشش سے ضرورت کے مطابق بین الاقوامی ڈیزائنروں کو ہائر کرنے میں ایکسپورٹروں کو مدد مل سکتی ہے۔

ای پی سی ایچ اوکے چیئرمین پی پرہلاد کا نے کہا کہ  ہنرمند بین الاقومی ڈیزائنروں کے آنے سے جدت طرازی، نئی مصنوعات کی تیاری اور روایتی کرافٹ مٹیریئل کی پروسیسنگ میں مدد ملے گی۔ اس رعایت سے  دستکاری سے وابستہ ہندوستانی  ایکسپورٹروں کو بین الاقوامی میلانات کے مطابق اپنی مصنوعات کی تیا ری میں مدد ملے گی۔

اپریل-مئی-19-2018 کی مدت میں  دستکاری مصنوعات کی برآمدات میں روپے کے لحاظ سے 3.05 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ، جوکہ 3782 کروڑ روپے بیٹھتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More