22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دسمبر 2018 تک مالی سال19-2018 کے دوران براہ راست ٹیکس کی وصولی

Urdu News

نئی دہلی، دسمبر 2018ء تک براہ راست ٹیکس کی وصولی کے عارضی اعدادو شمار سے واضح ہوتا ہے کہ براہ راست ٹیکس کی مجموعہ وصولی 8.74 لاکھ روپے ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ہوئی مجموعی وصولی سے 14.1 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل 2018ء تا دسمبر 2018ء کے دوران 1.30لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈس جاری کئے گئے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران جاری کئے گئے ریفنڈس سے 17فیصد زیادہ ہے۔ اپریل تادسمبر 2018ء کے دوران مجموعی وصولی(ریفنڈس کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد) 13.6 فیصد بڑھ کر 7.43 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ براہ راست ٹیکس کی مجموعی وصولی مالی برس 19-2018 کے دوران براہ راست ٹیکس وصولی کے کل بجٹ تخمینہ (11.50 لاکھ کروڑ روپے) کا 64.7فیصد ہے۔

جہاں تک رپورٹ انکم ٹیکس(سی آئی ٹی) اور پرنسپل انکم ٹیکس(وی آئی ٹی) کی شرح ترقی کا معاملہ ہے تو اب تک کارپورٹ انکم ٹیکس کے لئے مجموعی وصولی کی شرح ترقی 14.8 فیصد ہے، جبکہ پرسنل انکم ٹیکس (بشمول ایس ٹی ٹی) کی شرح ترقی 17.2فیصد ہے۔ ریفنڈز کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد کا رپورٹ انکم ٹیکس کی وصولی کی مجموعی شرح ترقی 16.0 فیصدہے، جبکہ پرسنل  انکم ٹیکس وصولی کی مجموعی شرح ترقی 14.8 فیصد ہے۔ یہاں اس کا ذکر بھی مناسب ہے کہ مالی سال 18-2017 کی گزشتہ مدت کے دوران کی وصولی میں انکم ڈکلریشن اسکیم(آئی ڈی ایس)، 2016 کے تحت کی گئی خلاف معمولی وصولی بھی شامل ہے، جو کہ 10844کروڑ روپے(آئی ڈی ایس یکی تیسری اور آخری قسط) ہے جو کہ موجودہ سال کی وصولی کا حصہ نہیں ہے۔

اپریل تا دسمبر 2018ء کی مدت کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 3.64لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران کی گئی ایڈوانس ٹیکس کی وصولی سے 14.5فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح اپریل تادسمبر 2018ء کی مدت کے دوران کا رپورٹ ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کی شرح ترقی 12.5فیصد اور پرسنل انکم ٹیکس ایڈوانس ٹیکس وصولی کی شرح ترقی 23.8فیصد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More