15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آئی اےایف کمانڈرس کانفرنس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، دفاع کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے ہاتھوں آج ہندوستانی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرس (وایو بھون)  میں سال میں دو مرتبہ منعقدہونے والی آئی اے ایف کمانڈرس کانفرنس کی پہلی کانفرنس کا افتتاح عمل میں آیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھانوا پی وی  ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم ، وی ایم، اے  ڈی سی نے کانفرنس میں وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن، دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامبرے اور دفاع کے سکریٹری جناب سنجے مترا کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے کمانڈروں کا تعارف وزیر دفاع سے کرایا۔

ہندوستانی فضائیہ کئے سربراہ نے محترمہ نرملا سیتا رمن کو ہندوستانی فضائیہ کی موجودہ صورتحال اور اس سال اپریل میں منعقد ہ فوجی مشن‘‘گگن شکتی’’ کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ فضائیہ کے سربراہ نے اس بات کو اجاگر کیا یہ مشق  فضائیہ کے آپریشنز کی صلاحیت کے علاوہ لاجسٹکسس سپلائی چین، فضائی اہلکاروں کی کثرت، ایک تھیئٹر سے دوسری تھیئٹر تک فوجیوں کی منتقلی، مواصلاتی نیٹ ورک اور دفاعی آلات اور نظاموں کی معتبریت کو جانچنے اور پرکھنے میں کافی سودمند رہی۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس مشق کے دوران نارتھ ایسڑن سیکٹر کا دورہ کیا تھا تاکہ وہ ہندوستانی فضائیہ کے جنگجو طیاروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضا سے زمین پر ہتھیاروں کی ترسیل، اے ایل جی کے آپریشن ، تیز رفتار جنگی آپریشن اور گروڑ کے حملےکا مشاہدہ کر سکیں۔

آئی  اے ایف کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے  محترمہ نرملا سیتا رمن نے حالیہ برسوں میں ہندوستانی فضائیہ کی سب سے بڑی مشق کی بے مثال رفتار کی تعریف کی۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں ہمہ وقت 24 گھنٹے آپریشن کیلئے تمام اہلکاروں اور عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ‘‘گگن شکتی’’ فضائی مشق کے دوران جاری عمل سے سبق سیکھنے پر توجہ مرکوز تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ گگن شکتی’’ مشق ہندوستانی فضائیہ کیلئے تاریخ ساز تھی۔ انہوں نے مشترکہ کام کرنے کے لئے قائدانہ رول ادا کرنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ قائدانہ کردار مشق کے دوران ثابت ہو گیا۔ انہوں نے ہندوستانی فوج اور ہندوستانی بحریہ کو ‘‘ گگن شکتی’’ کے مقاصد کے حصول میں ہندوستانی فضائیہ کا تعاون کرنے کے لئے مبارکباد دی۔

اندرون ملک دفاعی سازوسامان تیار کرنے میں ہندوستانی فضائیہ کے تعاؤن کے اپنے وژن کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے حساس سروس ہونے کے ناطے ہندوستانی فضائیہ کو ہندوستان میں نہایت اعلیٰ معیار کی ہوابازی ٹیکنالوجی کی پیداوار کے لئے روڈ میپ تیار کرنے اور ہوابازی کے شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو آگے لے جانے میں رہبر کا رول ادا کرنا چاہئے، جیسا کہ اگلے پندرہ برس کے دوران حکومت ہند کی ‘‘ میک اِن انڈیا’’ پالیسی میں ذکر کیا گیا ہے۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے اڑان اسکیم میں تعاون کر کے علاقائی فضائی رابطوں کو فروغ دے کر ملک کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ کی تعریف کی۔ ہندوستانی فضائیہ نے اڑان اسکیم کے تحت شہری ہوابازی اور مسافر بردار طیاروں کے آپریشنز کے لئے اپنے متعدد فضائی پٹیوں کو کھول دیا ہے۔

وزیر دفاع نے وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ سفارش کردہ اشتراک کے متعدد پہلوؤں سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے بالخصوص ہندوستانی فضائیہ کی ان کوششوں کو اجاگر کیا، جن کے تحت اس نے سی آئی این سی اے این کو با اختیار بنانے کے لئے تاریخ ساز حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے مقرر کردہ آئی اے ایف افسران پر پورا کنٹرول کرے۔

یہ  کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی۔ اس کانفرنس کے دوران آئی اے ایف کے کمانڈرس ‘‘ گگن شکتی’’ مشق کے دوران نشانزد کئےگئے آپریشنل اور انتظامی امور سے متعلق تبادلۂ خیال کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More