19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے رانی کھیت میں کے آر سی وار میموریل پر شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Urdu News

نئی دلّی: دفاع کے وزیر مملکت  اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے  27 دسمبر ، 2021 ء کو اترا کھنڈ کے رانی کھیت میں کماؤں ریجمنٹل سینٹر ( کے آر سی ) وار میموریل پر  شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے احترام اور ممونیت کے طور پر ویر ناریوں کی بھی عزت افزائی کی ۔  جناب اجے بھٹ کی اہلیہ محترمہ  پشپا بھٹ  نے ویر ناریوں کی ہمت افزائی کی ۔

ان دونوں نے  کے آر سی کی ویر ناریوں کے ذریعے  1976 ء سے چلائے جا رہے کے آر سی وولن کا بھی دورہ کیا ، جو ایک باز آبادکاری پروجیکٹ ہے ۔ دفاع کے وزیر مملکت  وجے سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر ، جو 26 دسمبر ، 2021 ء سے شروع ہوئی ہے ، اتراکھنڈ کے سرکاری دورے پر ہیں ۔

جناب اجے بھٹ نے کہا کہ فوجیوں کے اہلِ خانہ کی عظیم قربانیوں نے ہمیشہ جنگیں جیتنے اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پورا ملک ہمارے بہادر جوانوں کے ذریعے دی گئی عظیم قربانیوں کا مقروض رہے گا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پوری طرح ، اُن کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

رانی کھیت میں کے آر سی وار میموریل پر گلدائرہ نذر کرنے کی تقریب میں کماؤں ریجمنٹ سینٹر کے ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل سنجے کمار یادو بھی موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More