18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دوروزہ کنٹرولرز کانفرنس 2017 شروع

Two-Day Controllers Conference – 2017 Begins
Urdu News

نئیدہلی، ۔وزارت دفاع کے ڈپارٹمنٹ آف  ڈیفینس اکاؤنٹ کی جانب سے  ایک دوروزہ کنٹرولرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ یہ کانفرنس  آج شروع ہوئی ہے ۔اس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے چیف آف آر می اسٹاف نے   ڈیفینس ٹریول سسٹم   ، ای – پی پی او  ،  نیشنل کمپائلیشن سسٹم  جیسے  ڈپارٹمنٹ آف ڈیفینس اکاؤنٹ کے اقدامات اور فوج کو ان سے ہونے والے فوائد کی  ستائش کی ۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ  خریداری کی  ٹائم لائن کا اس طرح تعین کیا جانا چاہئے  کہ  دفاعی محکمے   اپنے لئے مختص کئے جانے والے بجٹ کا پورا فائدہ اٹھاسکیں ۔  اس کے ساتھ ہی چیف آف آرمی اسٹاف نے  اس  محکمے کے ذریعہ شروع کی جانے والی خودکاری کے عمل کی بھی تعریف کی ، جس کے نتیجے میں شفافیت     ، موثر کام کاج   ،حسابات میں مہارت  ،آڈٹ یعنی محاسبہ اور مالیاتی امور کو معاونت حاصل ہوئی ہے ۔  مختلف ایجنسیوں  کی جانب سے  کئے جانے والے اختصاص    میں  یکسانیت پید ا کئے جانے پر بھی انہوں نے زور دیا ۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے    حساب کتاب میں بدعنوانیوں کا پتہ لگانے اور ان کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ اسے ایک مربوط داخلی کنٹرول   نظام کی حیثیت سے بروئے کار لایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے  اس نظام کو مستحکم بنانے کے لئے  ڈپارٹمنٹ آف ڈیفینس اکاؤنٹس کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کی بھی ستائش کی ۔

          اس دوروزہ کنٹرولرز کانفرنس کا مرکزی خیال   ہے :  ’’ نظام اور نگرانی کا استحکام –  مستقبل کے لائحہ عمل ‘‘    اس کانفرنس میں   پانچ  بزنس سیشنز  شامل ہوں گے  ،جن میں    آن لائن آڈٹ کی عمل آوری کے ذریعہ     آڈٹ کے نظام میں تبدیلی ، سی آئی سی پی ،  آئی ایم ایم او ایل ایس  اور آئی ایل ایم ایس شامل ہیں  ، جو   ادائیگی   کے کام میں   بڑے اعدادوشمار کے ضابطہ کاری کے ذریعہ کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی  انٹگریٹیڈ فائننشیل ایڈوائزر سسٹم کو   افرادی طاقت کے موثر انتظام کی حکمت عملی   اور    سی پی ڈی ایس    کے ذریعہ   پنشنز کے امور میں شکایات کے مکمل تدارک  اور ڈی ٹی ایس  پر عمل آوری بھی اس میں شامل ہوگی۔

          اس موقع پر  کنٹرولر جنرل آف ڈیفینس اکاؤنٹس  (سی جی ڈی اے )  محترمہ وینا پرساد نے  کانفرنس میں شامل افسرا ن سے زور دے کر کہا کہ انتہائی توجہ اور گہرائی کے ساتھ  گفتگو کے ذریعہ ایسے    حل تلاش کئے جانے پر زور دیا ، جن کے مثبت اثرات  سروسز  اور ڈپارٹمنٹ آف ڈیفینس اکاؤنٹ باہمی طور سے مرتب ہونے چاہئیں ۔

          اس موقع پر مشیر معاشیات (دفاعی خدمات  ) جناب سنیل کوہلی نے   خود مختاری ،معتبریت  اور مدت مقررہ کی پابندی کو   اس محکمے کی  بنیادی قدر قراردیا ۔  انہوں  نے زور دے کر کہا کہ  بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے  اعدادوشمار کا بہتر تجزیہ کیا جانا چاہئے  تاکہ اپنے صارفین  کی توقعات پوری کی جاسکیں ۔ انہوں نے  ڈپارٹمنٹ آف ڈیفینس اکاؤنٹ کے افسران کو مشورہ دیا کہ   متعلقہ کام کاج میں وقت کی بچت کے لئے  جوش وجذبے کے ساتھ مشن کے طریقے سے کام کیا جانا چاہئے ۔

 اس کانفرنس  میں  وزارت دفاع کے  ڈپارٹمنٹ آف ڈیفینس اکاؤنٹ اور سروسز ہیڈ کوارٹر ز  کے سینئیر افسران شرکت کررہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More