20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دورہ ٔ سنگا پور کے دوران وزیراعظم کا پریس بیان

Urdu News

 سب سے پہلے میں وزیراعظم لی کا ان کی مہمان نوازی اور خیر سگالی کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔   ہندستان کے ساتھ رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے   ان کی   کڑی محنت  اور ذاتی طور پر  دوستی کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ہندستان –سنگاپور کے   رشتے  صحیح معنوں میں   کلیدی شراکت داری کی کسوٹی پر کھرے اترتے ہیں۔  ہمارے رشتوں میں   کوئی  رکاوٹ نہیں ہے بلکہ   صرف گرمجوشی   ، دوستی اور اعتماد ہے۔   آج کی ہماری   ملاقات کے دوران وزیراعظم لی اور میں نے  ساتھ ملکر  اپنے باہمی رشتوں میں  فروغ کے پیش  رفت  کا جائزہ لیا اور مستقبل کے   روڈ میپ کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔

مجھے خاص طور   سے  اپنے جامع  اقتصادی تعاون معاہدے کے    دوسرے  جائزے کے مکمل   ہونے کی خوشی ہے لیکن ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ دوسرا   ریویو ہماری  منزل نہیں ہے بلکہ ایک منزل ہے۔  ہمارے افسران جلد از جلد  اس سمجھوتے کو  اور اپ ڈیٹ کرنے اور اس میں اصلاح لانے  کے لئے مذاکرت کا عمل شروع کریں گے۔

ہندستان کے لئے سنگاپور  براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)  ایک اہم ذریعہ ہے اور ہندستان سے بیرون ملک ہونے والی سرمایہ کاری کے لئے یہ ہماری  سب سے  پہلی  منزل ہے۔    مجھے خوشی ہے کہ   ہندستانی کمپنیاں اس میں سنگا پور کا  استعمال  آسیان خطے  اور  دوسرے ملکوں کے لئے    اسپرنگ بورڈ کے طور پر کرتی رہی ہیں۔    سنگاپور کی کمپنیوں کے ذریعہ ہندستان میں    سرمایہ کاری  بڑھائی جارہی ہے۔  ہندستان کی ترقی    سنگاپور کو اس کے اہم شعبوں میں بے مثال   مواقع فراہم کرتی ہے۔    کل شام   سنگاپور کی   اہم ترین کمپینوں کے سی ای او کے ساتھ    راؤنڈ ٹیبل  پر مجھے ہندستان کے تئیں مجھے اعتماد کو دیکھتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہوئی۔

 ہندستا ن اور سنگا پور کے درمیان  ایئر ٹریفک  تیزی سے بڑھ رہا ہے۔    دونوں ہی ملک جلد ہی    باہمی ہوائی خدمات معاہدے    کے جائزے کا عمل شروع کریں گے ۔ ہم دونوں ہی اپنی ڈیجیٹل پارٹنر شپ شروع ہونے سے بہت خوش ہیں۔        یہ بے پناہ مواقع کے ساتھ قدرتی حصہ داری کا شعبہ ہے۔

روپے(RuPay)، بھیم   (BHIM)،اور یوپی آئی  پر مبنی    ادائیگی کے ایپ  کا  سنگا پور میں کل شام ہی بین الاقوامی سطح پر لانچ ڈیجیٹل انڈیا    اور  ہمارے  حصہ داری  کی  تجدید کے جذبے کا ظاہر کرتا ہے۔   ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ہندستان میں ہم ایک ڈاٹا سینٹر   پالیسی بنائیں گے۔

آج میں  ننیانگ  ٹکنالوجی  یونیورسٹی میں کئی معاہدہ  ہوتے ہوئے دیکھوں گا جو کہ  اعلی تعلیم، سائنس  وٹکنالوجی اور  اختراع کے شعبے میں ہمارے تعاون   کو مزید فروغ دے گا۔ اسکل ڈیولپمنٹ  ، پلاننگ  اور شہری ترقی کے شعبے میں    ہمارے   تعاو ن میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

 ہم ہندستان کے   115 خواہش مند اضلاع میں پانی کے لئے نئی پہلی کی شروعات دیکھی ہے آج اور کل   ہم نے جو معاہدہ کئے ہیں وہ اس تعاون کو ایک نئی  بلندی تک لے جائیں گے۔   اس سے   دیہی شعبوں سمیت    ہندستان کے نوجوانوں   کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔

ہم نے اپنی  کلیدی شراکت   کے لئے    ڈیفنس اور  سیکورٹی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔    ان رشتوں میں لگاتار اضافہ   کا استقبال کرتے ہیں ۔   SIMBEX  کے 25ویں سال   میں   ہم ہندستان اور سنگا پور کے لئے     دونوں ملکوں کی بحریاؤں کا مبارک باد دیتا ہوں۔  ہم جلد ہی   سہ فریقی    بحری مشقیں شروع کریں گے۔  بار بار ہونے والی مشقوں  اور بحری تعاون   کے پیش نظر   بحریاؤں کے درمیان   لاجسٹکٹ ایگریمنٹ ہونے     کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں۔  ؎

  آنے والے دنو ں میں   سائبر سیکورٹی     اور  انتہا پسندی نیز   دہشت گردی سے نمٹنا ہمارے تعاون کا ایک اہم شعبہ ہوگا۔      ہم انہیں   اپنے ملکوں کے  سب سے بڑا خطرے مانتے ہیں ۔

وزیراعظم لی اور میں نے   عالمی   اور علاقائی چیلنجوں اور اپنی تشویشات کا تبادلہ کیا ہے۔   ہم دونوں نے سمندری    سلامتی کے موضوع  پر اپنے اصولی      نظریا ت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے اور  رول پر مبنی  آرڈر کے تئیں    اپنے عزم کو ظاہر کیا ہے۔

ہم نے  کھلے   ،مستحکم   اور معقول   بین الاقوامی تجارت ضابطے کو بنائے  رکھنے کی ضرورت پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

 میں نے   آسیان کی قیادت والے   اداروں کے توسط سمیت   آسیان یونیٹی  کی اہمیت   ،اس کی مرکزیت اور  علاقائی استحکام کو فروغ دینے کی اہمیت پربھی زور دیا ہے۔     میں نے   آر سی ای پی   معاہدہ   کے جلد   ہونے کے لئے  ہندستان کے  عزم کے بارے میں بھی بتایا اور مناسب متوازن اور    ایک جامع معاہدہ کی امید ظاہر کی ہے۔

 آ ج شام   شنگریلا  ڈائیلاگ میں    میں ہند-بحرالکاہل خطے  میں خوشحالی کے تئیں ہندستان کے نقطہ نظر کو ظاہر  کر نا چاہتاہوں۔ شنگریلا  ڈائیلاگ    میں مدعو کرنے کے  کے لئے میں وزیراعظم لی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

میں نے وزیراعظم لی اور ان کی  پوری ٹیم کو  کامیابی کے ساتھ لیڈر شپ   ٹرانزیشن کے لئے   اپنی  نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کے  سنگاپور کے نئے رہنما اپنی شاندار ریاست کو جاری رکھیں گے اور  اس عظیم ملک کو   خدمت خلق  کے اسی جذبے اور روایات کے ساتھ آگے لے جائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More