16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دوسری مدت کار کی پہلی پرگتی میٹنگ میں وزیراعظم نے 2022 تک ’’سب کے لئے مکان‘‘ کے بارے میں عہد بندی کا مضبوطی سے اعادہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سرگرم حکمرانی اور  وقت پر نفاذ کے لئے  آئی سی ٹی پر

مبنی  کثیر موڈل پلیٹ فارم پرگتی کے ذریعے اپنی 30 ویں بات چیت کی۔

مرکزی حکومت کے نئے مدت کار میں یہ  پہلی پرگتی میٹنگ بھی تھی۔

 گزشتہ مدت کار میں 29 ویں  پرگتی میٹنگ میں 12 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری  والے  257 پروجیکٹوں کا مجموعی جائزہ لیا گیا۔ 47 پروگراموں ؍ اسکیموں پر نظر ثانی کی گئی ، 17 شعبوں  میں ( 21 موضوعات  پر) عوامی شکایات کی  تجاویز  کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آج وزیراعظم نے  پی ایم آواس یوجنا  (شہری)  سے متعلق  شکایتوں کے حل کے سلسلے میں  کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے  یہ یقینی بنانے کے لئے  کہ  2022 تک  کوئی بھی خاندان بغیر گھر کے نہیں رہے گا، کہ مرکزی حکومت کی عہد بندی پر زور دیا  اور افسروں سے کہا کہ وہ  اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے محنت سے کام کریں اور اس کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے مالیاتی خدمات کے محکمے  سے متعلق  عوامی شکایات کے حل  کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے  تفصیل کے ساتھ  آیوشمان بھارت کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ تقریبا 35 لاکھ  استفادہ کنندگان نے  اسپتال میں داخلہ لیا اور  اب تک اس اسکیم  سے 16000سے  زیادہ  اسپتال منسلک ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے ریاستوں سے بات چیت کی اپیل  بھی کی، جس سے کہ بہترین طریقہ کار  کا پتہ لگایا جاسکے اور  اسکیم میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر خواہش مند اضلاع کے معاملے میں  اسکیم  کے فائدوں اور  مثبت اثرات  کے بارے میں  ایک مطالعہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی معلوم کیا کہ  اس اسکیم  کے سلسلے میں کبھی کبھار   ہونے والے  فراڈ اور اس کے غلط استعمال کے واقعات کو روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سگمیہ بھارت ابھیان کے سلسلے میں ہونے والے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے  وزیراعظم نے  سرکاری بلڈنگوں میں دیویانگ جنو کو  رسائی کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں  فیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے  ایک میکنزم  تیار کرنے کے لئے  ٹیکنالوجی کے استعمال کی اپیل کی۔ انہوں نے  دیویانگ جن کے لئے  رسائی کو فروغ دینے کے واسطے  سالیوشنز کا پتہ لگانے میں  عوام کی زیادہ سرگرمی  اور  ان سے  اس سلسلے میں اور  حساس ہونے کی اپیل کی۔

جل شکتی کی اہمیت پر  زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے ریاستوں سے کہا کہ  خصوصی طور پر  موجودہ مانسون کے موسم کے دوران  پانی  بچانے کے لئے  زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔

وزیراعظم ریلوے اور  سڑک کے شعبوں میں 8 اہم بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ یہ پروجیکٹ بہار ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور گجرات  سمیت  کئی ریاستوں میں پھیلے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More