نئی دہلی۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہنر مندی کے فروغ نیز صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان، 1-2 نومبر 2017 تک آئی ای ایف ساتویں اشیائی وزارتی توانائی گول میز کانفرنس ( اے ایم ای آر۔ 7) میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ ہندوستان فی الحال بین الاقوامی توانائی فورم( آئی ای ایف) کا چیئرمین ہے اور اے ایم ای آر کو فروغ دے رہا ہے۔یہ ایشیائی ممالک کے وزرائے توانائی اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے دوسالہ کانفرنس کاانعقاد کرتا ہے۔
وزیر موصوف ساتویں اے ایم ای آر گول میز وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے اورقطر،برونئی کے وزرائے توانائی اور جاپان کی وزارت معیشت، تجارت اور صنعت( ایم ای ٹی آئی) کے وزارت کے سینئر نمائندوں ،آسیان اور مشرقی ایشیا کے اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ( ای آر آئی اے) کے نمائندوں کے ساتھ‘‘ قدرتی گیس: گیس کے عہد زریں میں مارکیٹ کے مسائل کے حل اور پالیسی رکاوٹوں کو دور کرنے’’ کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس کانفرنس میں سعودی عرب، روس، متحدہ عرب امارات( یو اے ای)، تھائی لینڈ ، عراق، قطر، کویت، بنگلہ دیش، ملیشیا اور برونئی کےوزرائے توانائی بھی شرکت کریں گے۔
حالیہ برسوں کے دوران ہندوستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ 18 اکتوبر 2017 کوجناب دھرمیندر پردھان نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقدہ چھٹی سالانہ ایل این جی پروڈیوسر۔ کنزیومر کانفرنس میں شرکت کی تھی اورممالک کے مابین ایل این جی کنٹریکٹ میں لچک پیدا کرنے میں تعاون،ڈسٹینیشن پابندی کے ضابطے کو ختم کرنے اورقابل یقین ایل این جی کی قیمتوں میں تعین میں تعاون کے امکانات کو تلاش کرنےکے لئے جو صحیح معنوں میں ایل این جی کی مانگ اور فراہمی کے اشاریے ظاہر کرتےہوں، کے لئے رقیق اور لچک دار اور عالمی ایل این جی مارکیٹ قائم کرنے کی اپیل کی تھی۔ جناب پردھان نے میٹنگ کے دوران اور اوپیک( او پی ای سی) کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے دوران‘‘ ایشین پریمیئم’’ کی جگہ‘‘ ایشین ڈسکاؤنٹ ’’ شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے تیل اور گیس کی پیداوار کرنے والے ممالک کے ذریعہ‘‘ جوابدہ اور واجب قیمتوں کےتعین’’ کے نفاذ پر زور دیاتھا۔اس پس منظر میں آئی ای ایف، جس کی تیل اور گیس کی عالمی فراہمی اور مانگ میں تقریبا ً90 فیصد رکنیت ہے، عالمی تیل اور گیس کے منظر نامے اور تبدیلیوں میں ہندوستان کے نقطہ نظر کو پیش کرنے کا ایک اہم فورم ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ تیل اور گیس کی پیداوار کرنے والوں کے مفادات میں نہ صرف توازن برقرار رکھا جائے بلکہ صارفین کے مفادات میں بھی توازن قائم کیا جائے۔ہندوستان کے ذریعہ سولہویں آئی ای ایف وزارتی کانفرنس کی میزبانی سے قبل بینکاک میں منعقد ہونے والی ساتویں اے ایم ای آر اہمیت کی حامل ہوگی۔
ہندوستان فی الحال آئی ای ایف کا چیئرمین ہے اور یہ آئی ای ایف کی سولہویں کانفرس کی میزبانی کرے گا جو اپریل 2018 میں منعقد ہوگی۔ ساتویں اے ایم ای آر میں شرکت کے دوران جناب پردھان ایشیائی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو ہندوستان میں منعقد ہونے والی سولہویں آئی ای ایف وزارتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔