24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندر پردھان نے اسٹیل ‘‘چنتن شیویر’’ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی،2 پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج یہاں اسٹیل کی وزارت کے ذریعے منعقدہ ‘‘چنتن شیوِر:ایک تابناک ،کفایتی اور عالمی مسابقتی ہندوستانی اسٹیل سیکٹر کے تئیں’’میں شرکت کی۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد ہندوستان کے اسٹیل کی صنعت کو مزید تابناک ، کفایتی اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے کےلئے تمام شراکت داروں کو ایک ساتھ لانا ہے۔اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کُلستے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ملک کئی گنا اضافے کا آرزو مند ہے، تاکہ یکسر تبدیلی کے نتائج کو حاصل کیاجاسکے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ہندوستان ترغیباتی ترقی کو قبول کرنے کے لئے تیا رنہیں ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہم سبھی کو ملک کے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز تر کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل کی صنعت کا ہندوستان کو50کھرب امریکی ڈالر کی معیشت کا حامل ملک  بنانے کے لئے اہم رول ادا کرنا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/Gallery/PhotoGallery/2019/Sep/H2019092376295.JPG

وزیر موصوف نے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ‘‘چنتن شیوِرکو اس معاملے پر ضرور غور کرنا چاہئے کہ ہندوستان اسٹیل کے سیکٹر میں کس طرح ایک عالمی سطح پر طاقت  کا حامل  اور قائدملک بن سکتا ہے۔ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہماری اسٹیل کی صنعت مزید کم لاگت کی حامل ، کفایتی تجارت کے نئے طور طریقوں پر کام کرنے والی اور تحقیق و ترقی کی کوششوں کو آگے لے جانے والی ہو۔’’انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ ہمیں ہندوستان کے قدرتی وسائل کو بالکل برآمد نہ کرنے کے اُصول پر کام کرنا چاہئے۔’’حکومت ویلیو ایڈیشن میں آسانی فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایک بڑے گھریلو بازار اور ترقی پذیر معیشت کے ساتھ ہندوستان میں اسٹیل کےاستعمال میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔اسٹیل کی وزارت کے نئے لوگو‘‘اسپاتی ارادہ’’ کا آغاز کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ہم سبھی کو ملک میں اسٹیل کے مناسب استعمال کو بڑھانے کے لئے اسپاتی ارادہ کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ اس طرح سے معاشرے کی طاقت کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔ جناب پردھان  نے مطلع کیا کہ مشرقی ہندوستان کی طرف  حکومت کی خصوصی توجہ ہے۔وزیر اعظم کے وژن مشن پُروودیہ کا مقصد قومی اقتصادی ترقی کو رفتار دینے والے مشرقی ہندوستان کی طرف توجہ مرکوز کرنا ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ‘‘اسٹیل کی صنعت کی واضح موجودگی مشرقی ہندوستان میں ہے۔ اس صنعت کا اس سلسلے میں کلیدی رول ہے۔ہم مشرقی ہندوستان کو اسٹیل کا ایک مرکز بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔’’ جناب پردھان نے مزید کہا کہ وہ کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے وزیر اعظم کے وژن میں پختہ یقین رکھتے ہیں اور وہ ہندوستان کے اسٹیل کے سیکٹر کی ترقی میں سہولت پہنچانے کے لئے عہد بستہ ہیں۔

ٟٟٟ

http://164.100.117.97/WriteReadData/Gallery/PhotoGallery/2019/Sep/H2019092376294.JPG

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کُلستے نے کہا کہ اسٹیل کسی بھی جدید معیشت کی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت کا حامل ہے اور اسے صنعتی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی  تصور کیا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسٹیل کی صنعت کو صلاحیت کی توسیع پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور مانگ کے مطابق پیداوار بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

اپنے خطاب میں اسٹیل کے سیکریٹری جناب ونے کمار نے کہا کہ حکومت لوہا اور اسٹیل کی صنعت کی ترقی کے لئے عہد بستہ ہے۔لوہا اور اسٹیل کی صنعت کا ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل کی صنعت کےلئے خام اشیاء کی سیکورٹی ، لوجسٹکس اور مالیاتی اہلیت پر خصوصی زور دیا جارہا ہے۔اسٹیل کی وزارت ، اسٹیل کی صنعت کے لئے سازگار ماحول اور ترقی کو فروغ دینے کےلئے پالیسی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ سیکریٹری نے  مزید کہا کہ اسٹیل کی وزارت ایک جامع طریقہ کار اپنا کر چیلنجوں پر قابو پانا چاہتی ہے۔یہ جامع طریقہ کار گھریلو سطح پر تیار کردہ اسٹیل کی مانگوں ، اسٹیل کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیق و ترقی کے ذریعے پیداواریت بڑھانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی اختیار کرنے پر مشتمل ہے۔

‘‘اسپاتی ارادہ’’ مہم کا مقصد ملک میں اسٹیل کے مناسب استعمال کو بڑھانا اور معاشرے کو مزید طاقتور بنانا ہے۔ اسپاتی ارادہ برانڈ کے استعمال کے استعمال کی اجازت ان اکائیوں کو دی جائے گی ، جو اس مرکزی خیال پر کام کررہی ہے۔ اسٹیل کی وزارت کی برانڈ امبیسڈر اور بیڈمنٹن  کی مشہور کھلاڑی پی وی سندھو نے ایک ویڈیو میسیج کے ذریعے‘‘اسپاتی ارادہ’’ مہم کی شروعات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پلاسٹک کے واحد استعمال کو ختم کرنے کے وزیر اعظم کی اپیل کی حمایت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More