25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی- این سی آر میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے ماحولیات کی وزارت نے تخفیفی اقدامات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، ماحولیات کی وزارت میں منعقد ایک میٹنگ میں دہلی- این سی آرمیں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے تخفیفی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کئے گئے فیصلے کو نافذ کرنے کے لئے تمام ایجنسیوں کو جواب دہ بنایا جائے گا۔تفصیلی تبادلہ خیا ل کے بعد مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے ہیں:

  1. پی ڈبلیو ڈی ، ڈی ڈی اے، ڈی ایم آر سی اور این ایچ اے آئی جیسی سرکاری ایجنسیوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے تعمیراتی مقامات پراس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں دھول اور گرد نہیں اڑے گی۔ان اداروں کے ذریعے کسی بھی کوتاہی کے نتیجے میں ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
  2. تعمیراتی اور انہدامی ملبے کو ڈی ڈی اے؍ سرکاری زمین پر پھینکنے کے کام کو فوری طورپر روکا جائے گا۔ ڈی ڈی اے اور ایم سی ڈی کو چاہئے کہ وہ ملبہ پھینکنے کے منظورشدہ مقامات کی فہرست تیار کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملبہ صرف انہی جگہوں پر پھینکا جائے گا۔
  3. چارون میونسپل کارپوریشنوں نے بڑے پیمانے پر راستے بنانے اور سبزا لگانے کے لئے تفصیلی ایکشن پلان تیار کئے ہیں۔اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں اکتوبر2018ء تک مکمل ہوجانی چاہئے۔
  4.  میونسپل کارپوریشنوں نے سڑکوں پر جھاڑو دینے اور کوڑا اٹھانے کا کام مشینوں سے کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام مشینوں کی خریداری اور ان کا استعمال ستمبر 2018ء تک پورا کیا جانا چاہئے۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ جن جن سڑکوں میں مشینوں سے جھاڑو کا کام ممکن ہے، ان سبھی پر مشینوں کے ذریعے ہی جھاڑو دی جانی چاہیے۔
  5. ایم سی ڈی نے پانی کے ٹینکروں کا منصوبہ بنایا تھا اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن سڑکوں پر مشینوں سے جھاڑو دینا ممکن نہیں ہے، ان پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جانا چاہئے۔
  6.  یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مشینوں سے جھاڑو دینے اور پانی کا چھڑکاؤ کرنے کے بارے میں متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کی ویب سائٹ پر جی پی ایس ڈیٹا کی مدد سے روزانہ معلومات فراہم کی جائے، تاکہ عوام کو ان کے بارے میں تفصیلات معلوم ہوسکے۔
  7. غازی پور بھلسوا میں کچرے پھینکنے کے مقامات (لینڈ فل)ہٹانے کے لئے ٹینڈر کا عمل شروع کیا گیا ہے اور یہ کام اگلے چار مہینوں میں شروع ہوجائے گا۔

جائزہ کمیٹی  کی صدارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے سیکریٹری جناب سی کے مشرا نے کی۔ اس میٹنگ میں دہلی حکومت کے چیف سیکریٹری ، دہلی میں سبھی میونسپل کارپوریشنوں کے کمیشنر اور دہلی حکومت کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اب تک دہلی حکومت کے کئے گئے کام کے ستائش کرتے ہوئے میٹنگ میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ دہلی میں اے کیو آئی کی بہتر سطح کو یقینی بنانے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More