نئی دہلی: مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گوبا کی صدارت میں کل یہاں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دہلی ہوائی اڈے پر امیگریشن خدمات کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جن معاملوں پر تبادلہ خیال ہوا ان میں ٹیکنالوجی کی جدید کاری، جدید آلات کی گنجائش، اضافی جگہ اور پیشہ ور افرادی قوت شامل ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ ، بیورو آف امیگریشن، نیشنل انفارمیٹک سینٹر اور دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے لمٹیڈ کے سینئرافسروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
امیگریشن خدمات کو بہتر بنانے کے لئے جو فیصلے کئے گئے وہ حسب ذیل ہیں۔
- ڈی آئی اے ایل(ڈائل) 15 نومبر2017 تک ڈپارچر ایریا میں مزید کم سے کم دس امیگریشن کاؤنٹرز کے لئے اضافی جگہ فراہم کرے گا۔ بیورو آف امیگریشن(بی او آئی) پاسپورٹ سے متعلق پاسپورٹ ریڈنگ مشینیں، کمپیوٹر، ویب کیمرے جیسے دیگر آلات اور افرادی قوت فراہم کرے گا، تاکہ 20 نومبر2017 تک ان کاؤنٹروں کو کام کاج والا بنایا جاسکے۔
- ڈپارچر ایریا میں مسافروں کی سہولت کے لئے مزید دس اضافہ امیگریشن کاؤنٹر فراہم کرنے کے لئے ڈائل کی طرف سے اضافی جگہ فراہم کی جائے گی۔ ان کاؤنٹروں پرجنوری2018 تک کام کاج شروع کردیا جائے گا۔
- کم سے کم دس ای –ویزا کاؤنٹروں پر 30 نومبر2017 تک بیرون ملکوں کے شہریوں کے لئے الیکٹرانک ویزا سہولت کے لئے کام کاج شروع کردیا جائے گا۔
- الیکٹرانک ویزا سہولت کے لئے مزید 25 کاؤنٹروں پر جنوری2018 تک کام کاج شروع کردیا جائے گا، اس سے غیرملکی شہریوں کو الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔
- بیورو آف امیگریشن خالی اسامیوں کو پُر کرکے مرکزی مسلح پولس فورسیز کے عملےاورکچھ سابق فوجیوں کو شامل کرکے امیگریشن خدمات کو بہتر بنانے کے لئے 1800 عملے کی اضافی افرادی قوت فراہم کرے گا۔اس سے امیگریشن کاؤنٹروں پر اضافی افرادی قوت میں اضافہ ہوگا، جس سے امیگریشن آفیسر مسافروں کو پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرسکیں گے۔
مرکزی فیصلوں سے دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن خدمات میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔اس سے نہ صرف ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کو آسانی ہوگی ، بلکہ بیرون ملک جانے والے ہندوستانی مسافروں کو بھی سہولت حاصل ہوسکے گی۔
حکومت کی پالیسی ہے کہ سیاحت، طبی سیاحت، کاروبار اور مطالعات کے لئے ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں ایک خوشگوار تجربہ ہوسکے گا۔