19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی حکومت کے ملازمین کے ایک وفد کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، اے جی ایم یو ٹی کیڈر آئی اے ایس ایسوسی ایشن، دہلی ایڈمنسٹریٹیو سبورڈینیٹ سروسز(ڈی اے ایس ایس)، ڈی  اے این آئی سی ایس آفیسرز ایسوسی ایشن، دہلی جل بورڈ، میونسپل کارپوریشن آف دہلی( ایم سی ڈی) انجینئرز اور دہلی حکومت کے ملازمین کی فلاح و بہود سے متعلق ایسوسی ایشن پر مشتمل ایک وفد نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، وزیر اعظم دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔اے جی ایم یو ٹی  کیڈر آئی اے ایس  ایسوسی ایشن کی سیکریٹری محترمہ منیشا سکسینہ نے اس وفد کی قیادت کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے 20 فروری 2018ء کو دہلی حکومت کے چیف سیکریٹری انشو پرکاش پر ہوئے مبینہ حملے اور بدسلوکی کے واقعے پر سخت ناراضگی کااظہار کیا۔تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے آئی اے ایس ایسو سی ایشن اور دیگر سروسز مثلاً آئی پی ایس، آئی آر ایس، آئی ایف او ایس اور دہلی حکومت کے  مختلف افسران ؍ملازمین کے ایسو سی ایشن کے ذریعے پاس کردہ قرار داد بھی وزیر کو پیش کی گئی۔

ملاقات کے دوران وفد کے نمائندگان نے کہا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی بھی سرکاری افسر پر ہونے والے حملے کی وہ سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔وفد کے نمائندگان نے کہا کہ کسی بھی افسر پر جسمانی یا زبانی حملے کے واقعے سے اس کا حوصلہ پست ہوتا ہے اور کام کاج متاثر ہوتا ہے۔حالانکہ اس کے لئے ایک پروقار ماحول کی ضرورت ہے۔وفد نے اس سے پہلے کے واقعات کا بھی تذکرہ کیا ، جب ماضی میں افسران پر حملے کئے گئے تھے۔وفد نے کہا کہ اس طرح کی بدسلوکی سے افسران کا حوصلہ پست ہوتا ہے اور وہ رضاکارانہ سبکدوشی لینے یا تبادلہ کرانے کے لئے مجبور ہوجاتے ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ایڈمنسٹریشن میں کام کاج کے وقت واضح رہنما خطوط ہونے چاہئیں۔

جواب میں جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ حکومت کا فرض ہے کہ تمام افسران کو ایک محفوظ اور کام کرنے کے لئے پروقار ماحول فراہم کرے، تاکہ یہ افسران بغیر کسی خوف کے اپنی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دے سکیں۔ انہوں کہا کہ عملہ اور تربیت کے محکمے کی ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بیوروکریٹس اور افسران کے ساتھ شریفانہ سلوک کیا جائے اور انہیں کام دوست ماحول فراہم کیا جائے۔وزیر موصوف نے یقین دہانی کرائی کہ قرار داد میں افسران نے جن تشویش کا اظہار کیا ہے اس پر متعلقہ اداروں سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عملہ اور تربیت کے محکمہ کے سیکریٹری وفد کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور وہ اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ کس طرح سے بہتر رہنما خطوط وضع کئے جائیں اور التزام کو شامل کیا جائے ، جس سے افسران کے کام کاج کے لئے محفوظ اور پروقار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More