نئی دہلی، مئی، قومی راجدھانی میں دھنسا بس اسٹینڈ کو اگلے تین سالوں میں دہلی میٹرو ریل سے جوڑ دیا جائے گا ۔ حکومت ہند نے 565 کروڑ روپے کی لاگت سے نجف گڑھ سے دھنسا بس اسٹینڈ تک انڈر گراؤنڈ (زیرزمین) میٹرو کی توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ اس توسیع کا کام 2020 تک دلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ذریعہ مکمل کرلیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت کا 107 کروڑ روپے مرکزی حکومت برداشت کر ے گی جبکہ 323 کروڑ روپے جاپانی انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کے ذریعہ خرچ کئے جائیں گے اور باقی رقم قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت اور معاون قرضے کے ذریعہ خرچ کی جائے گی۔
اندازہ ہے کہ نجف گڑھ دھنسا بس اسٹینڈ میٹر کی توسیع سے روزانہ اضافی 10 ہزار مسافروں کی سفری ضرورت پوری ہوگی جن کا تعلق نانگلوئی ، دھنسا ، بہادر گڑھ اور آس پاس کے علاقوں سے ہوگا۔
4.5 کلو میٹر دوارکا نجف گڑھ میٹرو اسٹیشن کو اس سال دسمبر تک مکمل کرلئے جانے کا امکان ہے۔ نجف گڑھ دھنسا بس اسٹینڈ کی توسیع سے متعلق کام اس سال جولائی میں شروع ہونے کا امکان ہے کیونکہ لائن کے خاکے کے سروے کا کام پہلے ہی مکمل کرلیا گیا اور اس کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔
1 comment