16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیویانگ جن سشکتی کرن 2017 کے بارے میں مختصر فلمی مقابلہ

दिव्यांग जन सशक्तिकरण-2017 पर लघु फिल्म प्रतियोगिता
Urdu News

نئی دہلی جولائی، معذور افراد (دیویانگ جن) کو بااختیار بنانے سے متعلق سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کی وزارت (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) حکومت ہند کا معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ، وزارت  اطلاعات و نشریات کے محکمے ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹول ( ڈی ایف ایف) کے تعاون سے دیویانگ جن سشکتی کرن 2017 کے بارے میں مختصر فلموں کا ایک مقابلہ منعقد کرر ہا ہے۔

یہ مقابلہ قابل رسائی ہندوستانی مہم اور ڈی ای پی  ڈبلیو ڈی کے بارے میں عام لوگوں میں آگاہی پیداکرنے کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔ محکمے نے عام لوگوں کواپنی مختصر فلموں کے ساتھ اس میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ مقابلے میں حصہ لینے والے اپنی فلموں کو، جو انھوں نے صرف الیکٹرانک طریقوں سے ایچ ڈی فارمیٹ میں بنائی ہیں، داخل کرسکتے ہیں۔

 درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 اگست 2017 ہے۔ درخواستیں تین زمروں کے لیے ہیں، یعنی 30 منٹ کے دورانیے کی مختصر دستاویزی فلمیں،  پانچ منٹ تک کے دورانیے کی مختصر فلمیں اور پچاس سیکنڈ کے ٹی وی اسپاٹ (ٹیلی ویژن کمرشیل)۔

‘‘مختصر دستاویزی فلمیں اور ٹی وی اسپاٹ’’ قابل رسائی  ہندوستانی مہم کے موضوع پر مبنی ہونی چاہئیں، جبکہ مختصر فلمیں  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی مختلف اسکیموں پر مبنی ہونی چاہئیں،  یعنی  کوچلر امپلانٹ سے فائدہ اٹھانے والے، فیلو اور اسکالر شپ،  امدادی آلات وغیرہ کی تقسیم اور ٹرائی سکلنگ وغیرہ، جو معذور افراد کو امداد کے طور پر دئیے جاتے ہیں/ آلات اور سامان وغیرہ کو فٹ کرنے (اے ڈی آئی پی اسکیم)؛ نیشنل ہینڈی کیپڈ فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ (این ایچ ڈی سی) سے فائدہ اٹھانے والے معذور افراد کے قانون(ایس آئی پی ڈی اے)  پر عمل درآمد سے فائدہ اٹھانے والے، غیر سرکاری تنظیموں سے فائدہ اٹھانے والے، جنہیں دین دیال ڈس ایبلڈ ری ہیبلی ٹیشن اسکیم (ڈی ڈی آر ایس) کے تحت گرانٹ ملتی ہے اور معذور افراد کے لیے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت صلاحیتوں کو فروغ دینے سے متعلق مختلف اقدامات۔

‘‘دیویانگ سشکتی کرن 2017 کے مختصر فلموں کے مقابلے’’  میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی فلموں کو بالترتیب  پانچ لاکھ اور تین لاکھ روپے کا انعام  دیا جائے گا۔  یہ انعامات ‘‘ مختصر دستاویزی فلم اور ٹی وی اسپاٹ’’ زمروں کے تحت ہوں گے، جبکہ ‘‘مختصر فلم’’ زمرے میں صرف ایک انعام دیا جائے گا، جو ہر اسکیم کے لیے چار لاکھ روپے کا ہوگا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے افراد درخواست فارم اور اصول و ضوابط پر مشتمل دستاویز  www.disabilityaffairs.gov.in اور  www.dff.gov.in  سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ایوارڈ دینے کی تقریب  عارضی پروگرام کے مطابق 21 ستمبر 2017 کو سری فورٹ آڈیٹوریم، نئی دلی میں منعقد ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More