2017، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں رکن پارلیمنٹ جناب این گوکل کرشنن کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 10 بڑی وزارتوں / محکموں میں اب تک دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کی بقایہ خالی نشستوں کی صورتحال، نیز پر کی گئیں خالی نشستوں اور جن خالی نشستوں کو اب بھی پُر کیا جانا باقی ہے، کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
وزارت/ محکمہ
|
دیگر پسماندہ ذاتیں | ||
نشستیں | پُر کی گئیں نشتیں | پُر کی جانے والی خالی نشستیں | |
عہدے | 718 | 234 | 484 |
دفاعی پیداوار | 164 | 149 | 15 |
مالی خدمات | 14455 | 13030 | 1425 |
جوہری توانائی | 1444 | 802 | 642 |
دفاع | 2707 | 1439 | 1268 |
ریولے | 2204 | 2194 | 10 |
آمدنی | 5064 | 2076 | 2988 |
شہری ترقیات | 692 | 95 | 597 |
فروغ انسانی وسائل | 1557 | 571 | 986 |
امور داخلہ | 11557 | 6437 | 5120 |
کُل | 40562 | 27027 | 13535 |
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور عملہ و تربیت کے محکمے کے اس وقت کے سکریٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر نومبر/ دسمبر 2014 میں تمام وزارتوں اور محکموں کو احکامات جاری کئے تھے کہ وہ او بی سی کے لئے مختص بقایہ خالی نشستوں کی شناخت کریں اور اس کی وجوہات تلاش کرکے ان خالی نشستوں کو خصوصی تقرری مہم چلا کر پُر کریں۔
اکتیس ( 31 )دسمبر 2016 کی تاریخ تک کی جانکاری کے مطابق مرکزی حکومت بشمول سرکاری بینکوں، مالیاتی اداروں ، سرکاری کمپنیوں میں زیادہ ملازمتوں کی حامل 10 وزارتوں/ محکموں نے دیگر پسماندہ ذاتوں کی 40562 بقایہ نشستون کی اطلاع دی تھی۔ان میں سے 27027 خالی نشستیں یکم اپریل 2012 تا 31 دسمبر 2016 کے دوران پُر کی جاچکی ہیں۔ جبکہ 13535 او بی سی کی خالی نشستوں کو اب بھی پر کیا جانا باقی ہے۔
دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی درخواست کے لئے دس وزارتوں/ محکموں کے ساتھ 7 میٹنگیں ہوچکی ہیں۔