16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی آبادی کی مالیاتی شمولیت کے لیے درپن کا آغا

Urdu News

نئی دہلی؍ مواصلات کے وزیر جناب منوج سنہا نے آج پروجیکٹ درپن-‘‘ڈیجیٹل ایڈوانسمینٹ آف رورل پوسٹ آفس فار  اے نیو انڈیا’’ کا آغاز کیا۔اس پروجیکٹ کا مقصد خدمات کے معیار میں بہتری لانا، خدمات کی قدر افزائی اور وہ دیہی آبادی جو بینک سے جڑی نہیں ہے اس کے لیے مالیاتی شمولیت کو حاصل کرنا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 1400 کروڑ کی لاگت سے آئی ٹی تجدید کاری پروجیکٹ کا ہدف ہر ایک برانچ پوسٹ ماسٹر(بی پی ایم) کو کم بجلی والی ٹیکنالوجی کا حل فراہم کرنا ہے۔اس کے نتیجے میں تقریباً 1.29 لاکھ برانچ پوسٹ آفس (بی او) تمام ریاستوں میں دیہی صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں بہتری لا سکیں گے۔ جناب سنہا نے کہا کہ آج کی تاریخ تک ‘درپن’ پروجیکٹ کے تحت 43171 برانچ پوسٹ آفس نے مائیگریٹ کیا ہے، جس کا مقصد دیہی آبادی کو مالی شمولیت کی فراہمی ہے اور مارچ 2018 تک اسے مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ سے ڈاک محکموں کی دیہی رسائی میں اضافہ ہوگا اور برانچ پوسٹ آفس تمام مالی ترسیل زر، بچت کھاتے، رورل پوسٹل لائف انشورنس اور کیش سرٹیفکیٹ  کے ٹریفک میں اضافہ کرسکیں گے۔آئی ٹی تجدید کاری کے پروجیکٹ کے ایک حصے کے طورپر ڈاک محکموں نے متعدد فنکشنل علاقوں میں بزنس پروسیس ری انجینئرنگ شروع کئے ہیں۔حصولیابی کے طورپر ڈاک محکمہ نے ملک بھر میں 991 اے ٹی ایم قائم کئے ہیں، جو دوسرے بینکوں کے ساتھ کام کرنے کے اہل ہیں اور عام آدمی خصوصی طورپر دیہی علاقوں میں ڈاک محکمے کے وسیع تر نیٹ ورک سے براہ راست طورپر فائدہ اٹھا سکتاہے۔اب تک ڈی او پی کے اے ٹی ایم میں 11285217 لین دین کئے گئے ہیں، جن میں سے 7024214 لین دین کا عمل غیر ڈی او پی صارفین کے ذریعے کیا گیا ہے۔ڈاک محکمہ اس شعبے میں حکومت کا واحد ادارہ ہے۔

 150 سے زائدبرسوں سے ڈاک محکمہ (ڈی او پی)ملک کے مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی رہا ہے اور اس نے بھارت کی سماجی ، معاشی ترقی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔خطوط بھیجنے، چھوٹی بچت اسکیموں کے تحت ڈپازٹ قبول کرنے، پوسٹل لائف انشورنس(پی ایل آئی) اور رورل پوسٹل لائف انشورنس(آر پی ایل آئی) کے تحت لائف انشورنس کور فراہم کرنے اور بل کلیکشن، فارم کی فروخت جیسی خوردہ خدمات فراہم کرنے کےمتعدد طریقوں میں یہ بھارتی شہریوں کی زندگیوں سے جڑا ہوا ہے۔ڈاک محکمہ شہریوں کے لیے دیگر خدمات کی فراہمی میں حکومت ہند کے ایک ایجنٹ کے طورپر کام کررہا ہے۔ ان خدمات میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت اجرت کی تقسیم اور معمر شہریوں کو پنشن کی ادائیگی وغیرہ شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More