Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی جھار کھنڈ کو اوپن ڈیفی کیشن فری ( او ڈی ایف ) قرار دیا گیا مغربی بنگال دسمبر ، 2018 سے او ڈی ایف بن جائے گا

Urdu News

نئی دلّی: شمالی ریاستوں کی ایک علاقائی تجزیہ میٹنگ گزشتہ روز کولکاتہ میں منعقد ہوئی ۔ ورکشاپ میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک کی حیثیت کی برقراری ، ٹھوس اور رقیق فضلے کے مینجمنٹ اور دیہی پانی کی فراہمی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس جائزہ میٹنگ میں مغربی بنگال ، جھار کھنڈ ، بہار اور اوڈیشہ کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔
مغربی بنگال کے عوامی صحت انجینئرنگ کے وزیر جناب سبرتا مکھرجی نے اپنے افتتاحی خطبے میں پائیدار صفائی ستھرائی کے عمل کی اہمیت پر زور دیا اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک ریاستوں کے عہد بستگی کے نشانوں کے حصول پر تبادلہ خیال کیا ۔ مغربی بنگال کا فی الحال 97 فیصد علاقہ دیہی صفائی ستھرائی پر مشتمل ہے اور یہ اکتوبر ، 2019 کے نشانے سے قبل کھلے میں رفع حاجت سے پاک کی راہ پر گامزن ہے ۔
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سیکریٹری جناب پرمیشورن ائیر نے جھار کھنڈ کی ریاست کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیئے جانے پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے اسپیشل پروجیکٹ کے ڈایرکٹر جنرل جناب اکشے راوت نے ( 9 سے 19 نومبر ، 2018 ) تک جاری سوئچھ بھارت عالمی ٹوائیلٹ ڈے مقابلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری جناب سمیر کمار نے ٹھوس اور رقیق فضلے کے انتظام کی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More