18.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی علاقوں کے لئے آیوروید ڈاکٹر اور یوگ ٹیچر

Urdu News

نئی دلّی ، آیوش کے وزیر مملکت ( آزدانہ چارج ) جناب شری پد یسو نائک نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ  بھارتی طریقۂ علاج اور ہومیو پیتھی سے متعلق قومی پالیسی – 2002 کے تحت   آیوش نظام ادویہ کو  حفظان صحت فراہم کرنے والے ڈلیوری نظام سے مربوط کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔   آیوش کو  قومی دھارے میں لایا جانا  قومی صحتی مشن  کی حکمت عملیوں میں شامل ہے ، جس کے تحت  موجودہ  حفظان صحت ڈلیوری نظام کو   اس لائق بنانا ہے کہ وہ سب کے لئے  قابل رسائی  ، واجبی قیمت والا  اور عمدگی کی حامل  حفظان صحت سہولتیں فراہم کرانے والا نظام  بن جائے ۔

          حکومت ہند نے  بنیادی صحتی خدمات مراکز  ( پی ایس سی )  ، کمیونٹی ہیلتھ مراکز ( سی ایچ سی ) اور ضلعی اسپتالوں میں   آیوش کی سہولتیں فراہم کرانے کے لئے   آیوش کی اکائیوں  کو بھی ان تمام مقامات پر دستیاب کرانے  کی حکومت عملی  اپنائی ہے تاکہ  مریضوں کے پاس یہ متبادل ہو  کہ وہ مختلف طریقہ ہائے علاج سے مستفید ہو سکیں ۔   آیوش ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو     فراہم کرانا اور اُن کی تربیت کے عمل میں  صحت و کنبہ بہبود کے محکمے کے ذریعے تعاون  دیا جاتا ہے ، جب کہ آیوش کے بنیادی ڈھانچے کے لئے امداد ، ساز و سامان ، فرنیچر اور ادویہ وغیرہ آیوش کی وزارت   ، مرکز کی جانب سے اسپانسر کردہ اسکیم یعنی قومی آیوش مشن  کے تحت  سہولتیں فراہم کرتی ہے ۔

          مزید براں ، این اے ایم کے تحت   یوگ اور قدرتی طریقہ علاج  سمیت آیوش   چاق و  چوبند مراکز  کی ایک تجویز بھی ہے ، جس کے تحت یوگ سے متعلق افرادی قوت فراہم کرائی جاتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More