نئی دلّی ، مئی ؍ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے گورو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کے یوم پیدائش ( 9 مئی 2016 ) پرایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ میں اس عظیم تخلیقی صلاحیت کے حامل دانش ور کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کے لئے قومی ترانہ تحریر کیا اور ادب میں ایشیا کے لئے پہلا نوبل انعام حاصل کیا ۔ وہ ایک دانش ور اور عظیم شخصیت کے مالک تھے جو اپنی ثقافت اورادب کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے ذریعے تہذیبوں کے درمیان خیالات کے نظرئیے کے سبب مشہور ہوئے ۔ وہ ایک ایسے وقت میں ہمارے ملک کے مکمل سفیر بنے جب ہندوستان کے بارے میں دنیا کو کم ہی واقفیت تھی ۔
گورو دیو نے امن اور بھائی چارے کا ایک ویژن پیش کیا جس کی اہمیت ہمیشہ باقی رہے گی اور دنیا اس سے متاثر ہوتی رہے گی ۔ذات برادری ، رنگ و نسل کی قید و بند میں جکڑی ہوئی اس دنیا میں گورو دیو نے گونا گونیت ، کھلے پن ، روا داری اور بقائے باہم پر مبنی ایک نئے عالمی نظام کے لئے بین الاقوامیت کو فروغ دیا ۔
گورو دیو ایک عظیم شخصیت تھے جو نہ صرف وہ جیتے جی جگمگاتے رہے بلکہ اس زندگی کے بعد بھی انسانیت کے لئے ایک تحریک بنے رہے ۔ آئیے ہم اس موقع پر انسانیت کے اس نظرئیے سے تحریک حاصل کریں ۔ ‘‘