16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راجیہ سبھا میں نائب صدر وینکیا نائیڈو کے استقبالیہ میں وزیر اعظم کے کلمات

राज्यसभा में उपराष्ट्रपति एम. वेंकैया नायडू के स्वागत के अवसर पर प्रधानमंत्री के वक्तव्य का मूलपाठ
Urdu News

نئی دلّی ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو کے ہاؤس کے چیئر مین کے طورپرخیر مقدم میں دیگر ممبران کے ہمراہ شرکت کی ۔

وزیر اعظم نے اپنے استقبالیہ خظاب کے ابتدائی کلمات میں کہا کہ آج 11 اگست ہی کے روز جد و جہد آزادی کے ایک نوجوان انقلابی جناب خودی رام بوس کوبرطانیہ نے پھانسی پر چڑھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں آزادی کی لڑائی لڑنے والوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے اور ہم سب پر ذمہ داری عائد کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جناب وینکیا نائیڈو آزاد ہندوستان میں پیدا ہونے والے پہلے نائب صدر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب وینکیا نائیڈو طویل تجربے کے حامل ہیں اور پارلیمانی کارروائی کے پیچدہ عمل سے بخوبی واقف ہیں ۔

وزیر اعظم نے جناب وینکیا نائیڈو کے ساتھ اپنے قدیم تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں ، کسانوں ، دیہی علاقوں کی ضرورت کے تئیں ہمیشہ حساس رہے ہیں اور ان مسائل پر ان کی زبر دست گرفت رہی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حقیقت کہ نرم مزاج اور دیہی پس منظر کے حامل افراد آج بھارت میں اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہیں ، بھارت کی جمہوری پختگی اور بھارت کے آئین کی مضبوطی کی عکاس ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More