نئی دہلی؛ دلی کو سر سبز و شاداب بنانے کی عہد بستگی کے ساتھ دلی میں ایک ملین پودے لگانے کے لیے گذشتہ ہفتے لیے گیے فیصلوں کے مطابق ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں سکریٹری، جناب درگا شنکر مشرا کے ذریعے آج صبح 8 بجے وزارت کے سینئر افسران اور سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ راج گھاٹ اور اسمرتی استھل پر معائنہ کرنے کے ساتھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز ہوا۔
گزشتہ ہفتہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادنہ چارج) جناب ہردیپ پوری کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اب مزید درختوں کو گرنے/ کاٹے جانے سے بچانے کے لیے این بی سی سی / سی پی ڈبلیو ڈی 7 جی پی آر اے کالونیوں کے باقی شدہ پودوں کے لیے ڈیزائن اور منصوبوں پر پھر سے کام کریں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ 8 سے 12 فٹ کی اونچائی کے ایک ملین سے زیادہ پودوں کو لگانے کا کام مانسون کے دوران پورا کر لیا جائے گا اور اس میں پھل دینے والے درخت نیز پھول دینے والے اور دیگر سبز پودے ہوں گے۔
اس کے علاوہ، شہری گروپوں کو بھی درختوں کی نقل و حمل کی غرض سے جگہ کی تجویز کرنے کے لیے بھی مدعو کیاجائے گا۔