26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رادھا موہن سنگھ نے نیپال کے زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے لئے ہندوستان کے تعاون کا یقین دلایا

Urdu News

نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے آج نئی دہلی میں اپنے نیپالی ہم منصب اور نیپال کے زراعت ، زمین بندوبست اور امداد باہمی کے وزیر جناب چکرپانی کھنال سے ملاقات کی اور نیپال کے زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

جناب سنگھ نے کہا کہ دونوں ملک بڑی حد تک زراعت پر منحصر ملک ہیں اور دونوں ملکوں نے دو فریقی تعاون کے لئے زراعت کی ایک اہم شعبے کے طورپر نشاندہی کی ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نیپال کو تعاون دینے کے لئے پابند عہد ہیں۔

ہند-نیپال‘‘زراعت میں نئی شراکت داری’’ کی وزارتی افتتاحی میٹنگ کے دوران دونوں وزراء نے زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں زرعی تحقیق و تعلیم ، کھادوں کی سپلائی کے لئے بندوبست ، معائنہ ، جانچ اور سرٹیفکیشن نظام کو باہم تسلیم کرنا۔ تجارتی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات ، مویشیوں س متعلق خدمات کو تقویت دینا، مویشیوں کے علاج سے متعلق تحقیق و ترقی سہولتیں اور انڈیا کونسل فار ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور نیپال ایگریکلچرل ریسرچ کونسل(این اے آر سی) کے درمیان لین دین کا فروغ شامل ہیں۔

وزیر زراعت نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نامیاتی کاشت کاری اور مٹی صحت سے متعلق ایک تجرباتی پروجیکٹ کو ہندوستان کے ذریعے نیپال میں نافذ کئے جانے کے کام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

جناب رادھا موہن سنگھ نے مزید کہا کہ زرعی پیداواریت میں اضافہ کرنے اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق نئے اقدامات کے نفاذ سے ہندوستان کو جو تجربات حاصل ہوئے ہیں، انہیں وہ نیپال کے ساتھ مشترک کرنے میں خوشی محسوس کرے گا۔ان اقدامات میں مٹی صحت کارڈ ، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، ای-نیم، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا وغیرہ شامل ہیں۔ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے دورے پر آیا ہوا وفد سمر آور معلومات حاصل کرے گا، جس سے نیپال میں زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں کی بہتری میں مدد ملے گی۔

نیپال کے زراعت ، زمین بندوبست اور امداد باہمی کے وزیر جناب چکر پانی کھنال انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، پوسا اور نیشنل سینٹر آف آرگینک فارمنگ ، غازی آباد کا دورہ کریں گے۔وہ 19 سے 23 جون 2018ء تک 5 روزہ دورے پر ہیں۔

جناب کھنال کی دعوت پر مرکزی وزیر زراعت جناب رادھا موہن سنگھ‘‘زراعت میں نئی شراکت داری’’ سے متعلق آئندہ میٹنگ میں شرکت کے لئے نیپال کا دورہ کریں گے۔

وزیر موصوف نے شراکت داری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستان اور نیپال کے وزرائے اعظم نے 7 اپریل 2018ء کو ‘‘ زراعت میں نئی شراکت داری’’ کا آغاز کیا تھا ، تاکہ زرعی شعبے میں دوفریقی تعاون میں اضافہ کیا جائے، جس سے دونوں ملکوں کے کسانوں کو فائدہ پہنچے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More