16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راشٹرپتی بھون ایک قومی ادارہ ہے اور اس سے ملک کے تمام لوگوں کا تعلق ہے: صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی اگست؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتھی بھون میں صدر کے پریس ونگ افسران اور ملازمین سے ملاقات کی۔ صدر کے اسٹاف سے واقف ہونے کے تعلق سے صدر جمہوریہ کی میٹنگوں کی سیریز کی یہ دوسری میٹنگ ہے ۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے صدر کے ملٹری ونگ افسران اور اسٹاف سے 5 اگست 2017 کو ملاقات کی تھی۔

صدر کے پریس سکریٹری جناب اشوک ملک نے ڈپٹی پریس سکریٹری محترمہ شمیمہ صدیقی، میسیج سیکشن، لائبریری ، فوٹو سیکشن، ملٹی میڈیا اسٹوڈیو، ریفرنس، کلیپنگ سیل پر مشتمل راشٹرپتی بھون کے پریس ونگ کو صدر جمہوریہ سے متعارف کرایا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ راشٹرپتی بھون ایک قومی ادارہ ہے۔ اس کا تعلق ملک کے سبھی افراد سے ہے۔ پریس ونگ کی ذمہ داری ہے کہ دنیا کو راشٹرپتی بھون سے متعلق اطلاعات فراہم کرے۔ راشٹرپتی بھون جتنا زیادہ ممکن ہو اتنا لوگوں کی رسائی ہونی چاہیے۔ دلی میں رہنے والے اس کا دورہ کر سکتے ہیں، لیکن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے زمانے میں اپڈیٹیڈ اور ڈیجیٹل موجودگی سے ملک کے زیادہ سے زیادہ حصوں کے افراد راشٹرپتی بھون کی آن لائن کمیونٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے راشٹرپتی بھون کے افسران اور ملازمین کی اچھی صحت اور اچھے برتاؤ پر زور دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More