21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ہمارے آرٹسٹوں کی قابلیت و مہارت کو پیش کرنے کےلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے:جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Urdu News

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)،جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج مغربی بنگال کے دارجلنگ میں راج بھون میں تین روز راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ یہ میلہ 22 فروری سے 24 فروری کے درمیان منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دارجلنگ کے رکن پارلیمنٹ  جناب راجو بستا بھی موجود تھے۔ مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکر 24 فروری 2021ء کو اس مہوتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔راشٹریہ سنسکرت مہوتسو(آر ایس ایم)کو ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کےلئے منعقد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پٹیل نے کہا ‘‘مقامی آرٹسٹوں کی غیر ظاہر شدہ قابلیت کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے نمائش کرنے کی ضرورت ہے اور مرکزی حکومت نے ہمارے آرٹسٹوں کے جلا دینے والے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا یہ اقدام کیا ہے۔’’جناب پٹیل نے مزید کہا کہ آر ایس ایم ہمیں ہندوستان کی مختلف آرٹ اور ثقافتوں کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع دیتا ہے اور تنوع میں یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے، جو ہمارے ملک کا آئینہ دار ہے۔

وزیر ثقافت نے نوجوانوں کےلئے ثقافت کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور بتایا کہ یہ کس طرح دیہی علاقوں سمیت مختلف علاقوں کے نوجوان آرٹسٹوں کو نمایاں طورپر موقع فراہم کرسکتا ہے۔

دارجلنگ میں یہ تین روزہ میلہ اُڈیشی ویژن اور موومنٹ  کے ذریعے کوریوگرافک کی ایک پیشکش سے ہوا ، جس کے بعد دونا گنگولی(اُڈیشی) مائیکل(سیکسو فون)، شائین  ہیراپیٹ(بینڈ) کے ذریعے فن پارے پیش کئے گئے۔

دوسرے روز  سونک چٹواپادھیائے کے ذریعے رابندرا سنگیت  گائن ہوگا، جو کہ سفائر ڈانس  ٹروپ ، ڈینیل اِنگتی اور آمرن کے شمال مشرقی بینڈ  اور بوائز بینڈ کے  ذریعے پیش کردہ ایک اختراعی ڈانس گائن ہے۔آخری دن کا آغاز اَنوتم بال کے ذریعے بیل سنگیت سے ہوگا، جس کے بعد سنسکرتی سریسکر کے ذریعے کتھک بیلے اور ایک ڈانس ڈرامہ ہوگا۔

تمام دنوں میں مقامی آرٹسٹوں کو آر ایس ایم کے اسٹیج پر پیشکش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔مکمل طورپر دستکاری کی مصنوعات کی نمائش کے لئے ملک بھر سے 20 دستکاری کے اسٹال بھی قائم کئے گئے ہیں۔

وزات ثقافت کا صف اول کا میلہ راشٹریہ سنسکرت مہوتسو 2015ء سے منعقد کیا جارہا ہے، جس میں سات علاقائی ثقافتی مراکز فعال طورپر شرکت کرتے ہیں اور وہ ہندوستان کے جامع ثقافت کو آڈیٹوریم اور گیلریوں میں محدود رکھنے کے بجائے عوام الناس تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔یہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں فوک اور قبائلی آرٹ ، ڈانس ، میوزک ، کوزینس اور ثقافت کو پہنچانے کےلئے کلیدی رہے ہیں اور ان کا مقصد ‘‘ایک بھارت، سریشٹھ بھارت’’ کے جذبے کو فروغ دینے کے علاوہ اسی کے ساتھ ساتھ آرٹسٹوں اور دستکاروں کو اپنی زندگی گزارنے  اور مدد فراہم کرنے کےلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا بھی ہے۔نومبر 2015ء سے مختلف ریاستوں اور شہروں میں ابھی تک آرایس ایم کے دس ایڈیشن ہوچکے ہیں، جن میں دہلی، وارانسی، بنگلورو، توانگ ، گجرات، کرناٹک، ٹہری اور مددھیہ پردیش شامل ہیں۔

اس بڑے میلے میں مقامی آرٹسٹوں سمیت معروف آرٹسٹ شامل ہوں گے۔ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو 2021ء فوک -آرٹ قسموں کی نمائندگی کرے گا اور یہ قائم اور اُبھرتے ہوئے آرٹ کے جذبےسے بہترین طورپر محظوظ ہونے کا تجربہ فراہم کرے گا۔ آر ایم ایس عوام الناس  خاص طورپر نوجوانوں کوا پنی آبائی ثقافت ، اپنی کثیر رخی نوعیت ، اہمیت، وسعت اورتاریخی اہمیت کے ساتھ دوبارہ جوڑے گا، جوکہ اس صدی میں ایک قوم کے طورپر ہندوستان کے تناظر میں اہمیت کے حامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More