نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے، رتھ یاترا کے مبارک موقع پر عوام کو تہنیت پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھگوان جگن ناتھ کو بھگوان وشنو کا اوتار مانا جاتا ہے اور اڈیشہ کی رتھ یاترا بھگوان جگن ناتھ کی شان وشوکت اور الوہیت کے جشن میں پورے سماج کی شرکت کا نظارہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خدا کرے کہ اس رتھ یاترا سے مربوط عظیم اور مقدس خیالات و نظریات ہماری زندگی کو امن اور ہم آہنگی سے مالامال کرے۔
نائب صدر جمہوریہ ہند کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:
میں اپنے اہل وطن کو رتھ یاترا کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔
بھگوان جگن ناتھ کو بھگوان وشنو کا اوتار مانا جاتا ہے اور پورے ملک میں ان کی پرستش کی جاتی ہے۔ اڈیشہ کی رتھ یاترا بھگوان جگن ناتھ کے سالانہ سفر کا مظہر ہے جس کے تحت پورا معاشرہ بھگوان جگن ناتھ کی شان وشوکت اور الوہیت کے جشن میں شامل ہوتا ہے۔ رتھ یاترا کی شان وشوکت اور اس کا نظارہ یقیناً بے مثال حیثیت رکھتا ہے۔ خدا کرے کہ رتھ یاترا سے مربوط عظیم نظریات ہماری زندگیوں کو امن اور ہم آہنگی سے مالا مال کردے۔