16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رواں مالی سال میں جولائی تک ،جموں کشمیر ا ور لداخ خطہ میں 94 جن اوشدھی مراکز کھولے گئے اور 73 نئے مراکز کھولنے کی تجویز ہے

Urdu News

نئی دہلی، بیورو فارما پی ایس یو آف انڈیا (بی پی  پی  آئی) نے ا س سال جنوری سے جولائی  تک جموں و کشمیر میں  91 اور لداخ میں 3 جن اوشدھی کھولے ہیں۔   اس کا مقصد   علاقےکےمکینوں کو کفایتی قیمتوں پر معیاری جنریک دوائیں دستیاب کرانا ہے۔

بیورو آف فارما  ٹی ایس یو  فارما ( بی پی پی آئی) حکومت ہند کے  محکمہ فارماسیوٹیکل  پردھان منتری  بھارتی جن اوشدھی  یوجنا (پی ایم  ڈی جے پی) کی نفاذی ایجنسی  ہے۔

جموں و کشمیر میں پہلا جن اوشدھی مرکز 9 مئی، 2011کو لال چوک ،  سری نگر میں کھولا گیا تھا  اور لداخ میں پہلا جن اوشدھی مرکز 9 جنوری 2012 کو ایس ایم ایم اسپتال میں  شرو ع کیا گیا تھا۔ پچھلے ایک سال میں یعنی   5 اگست 2019 سے   بی پی پی آئی  نے  جموں کشمیر میں  31 نئے مرکز اور لداخ  میں ایک مرکز کی شروعات کی ہے۔  گزشتہ ایک سال میں  جموں اور کشمیر  اور لداخ میں  کل فروخت 4.39 کروڑ روپے رہی۔  اس سے  علاقے میں رہنے والی   آبادی  کو 31 کروڑ روپے کی   مجموعی بچت ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر حکومت اور لداخ حکومت نے  73 نئےجن اوشدھی مراکز  کھولنے کی  تجویز پیش کی ہے   جن کے لئے  مقامات کی شناخت  پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ ان مراکز کو شروع کرنے کا کام  مرکزکے زیر انتظام   دونوں علاقوں میں   نئے فارمیسی کونسلز کے  قیام کے بعد  پورا ہوگا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جن اوشدھی  دن کے موقع پر 7 مارچ 2020 کو  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  اسکیم کے  مستفدین کے ساتھ  بات کی تھی۔  اس اجلاس میں پلوامہ ، کشمیر کے  سینئر سیٹزن اور مستفدین میں سے ایک جناب  غلام نبی ڈار نے خصوصی طور سے غریب اور محروم لوگوں کے لئے  اسکیم کے فائدہ کے بارے میں  بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جن اوشدھی  کیندروں میں دستیاب   جنرک دواؤں کی کم قیمت کی وجہ سے ہونے والی بچت  کیسے ان کی زندگی   کے لئے  مددگار ثابت  ہورہی ہے۔  کیونکہ وہ   اس بچت کا استعمال    دیگر تخلیقی اور تعمیری کاموں کے لئےکررہے ہیں۔ انہوں نے علاقے میں  ان مراکز کو کھولنے کے لئے   وزیراعظم   سے درخواست کی تھی۔

حکومت ہند نے جن اوشدھی مراکز کے ذریعہ ، پورے ملک میں محروم طبقے کی خواتین کے لئے  سی پیڈ کی قیمت پر  جن اوشدھی  سوویدھا سینٹری پیڈ بھی  مہیا کرائے ہیں۔ قومی صحت مشن کے تحت  جموں و کشمیر میں مفت دواؤں کے لئے   براہ راست   بی پی پی آئی سے یہ پیڈ خریدیں ہیں۔  اب تک بی پی پی آئی نے  جموں و کشمیر   اور لداخ علاقوں میں  1.56  کروڑ پیڈ کی سپلائی کی ہے۔ قومی نوجوان صحت پروگرام ’’آر کے ایس  کے‘‘کے ایک حصے کے طور پر  این ایچ ایم نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو  یہ پیڈ   مفت تقسیم کررہا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-08-11at17.09.408KHK.jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More