18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا بندھن کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کی عوام کو مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے رکشا بندھن کے موقع پر عوام کے لئے  اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ:۔

‘‘رکشا بندھن کے مبارک موقع پر ملک اور بیرون ملک میں مقیم اپنے تمام ہم وطنوں کو میں پرجوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

رکشا بندھن ، بھائیوں اور بہنو ں کے درمیان بے مثال رشتے کا جشن  منانے کا تہوارہے۔ بہنوں کے ذریعہ راکھی  باندھنے کا عمل، بھائیوں اور بہنوں کے درمیان پیار، محبت اور آپسی اعتماد کا عکاس ہے۔

میری دلی تمنا ہے کہ اس تہوارکے ذریعہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کے درمیان خواتین کے مفادات کا تحفظ کرنے کے جذبے  اور  ان کی فلاح  وبہبود  کو فروغ دینے میں مزید اضافہ ہو۔اس مبارک موقع پر آئیے ہم سب مل  کر اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کریں کہ ہمارے ملک کی خواتین، بہنیں اور بیٹیاں خود کو مزید محفوظ محسوس کریں’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More